سفرنامہ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


سَفَرنامَہ {سَفَر + نا + مَہ}

عربی زبان سے ماخوذ اسم سفر کے ساتھ فارسی اسم نامہ لگانے سے مرکب سفرنامہ بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1892ء کو "سفرنامہ روم و مصر و شام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

واحد غیر ندائی: سَفَرنامے {سَفَر + نا + مے}

جمع: سَفَرنامے {سَفَر + نا + مے}

جمع غیر ندائی: سَفَرناموں {سَفَر + نا + موں (و مجہول)}

[ترمیم] معانی

1. روزنامچہ ڈائری اور بیاض جس میں بالعلموم سفر کے مشاہدات و حالات تاریخ وار درج کیے جائیں، سفر کے حالات واقعات و مشاہدات پر مستعمل کتاب۔

"قدیم سفرناموں میں مار کر پولو، ابن جبیر، ناصر خسرو اور ابن بطوطہ کے سفرنامے خاصی اہمیت رکھتے ہیں۔"، [1]

[ترمیم] مترادفات

رُودادِ سَفَر، حالاتِ سَفَر، سِیاحَت نامَہ

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1985ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، 100 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter