سفید

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


سُفید {سُفید (ی مجہول)} (فارسی)

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ 1649ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی (واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. دودھیا بے رنگ کا جس پر عموماً ہر رنگ چڑھ جائے۔

"تراب کے مختلف رنگ ہو سکتے ہیں جیسے کہ سفید، سیاہ، زرد، سرخ، براؤن وغیرہ۔"، [1] 2. بے نور (آنکھ کے لیے مستعمل)۔

؎ مئے گلرنگ سے لبریز ہوئے جام سفید

چشم بد بین کو کرے گردش ایام سفید، [2]

3. خائف، خوف زدہ، ترساں۔

؎ رستم پہ زال کا ہے گماں سب جہان کو

ایسا ہے تیرے رعب سے اے جنگ جو سفید، [3]

4. سادہ، بغیر لکھا، صاف۔

"اس نے حاکم کے روبرو استغاثہ کیا اور بہی حساب کی لے گیا وقت معانیہ وہ بہی سفید پائی۔"، [4]

5. گنجفے کی آٹھ بازیوں میں سے ایک بازی کا نام۔

؎ جو کھیل میں لب و دنداں دکھائے گنجفہ کے

سفید و سرخ کی بازی کو بھی غلام کرے، [5]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

White

[ترمیم] مترادفات

اُجْلا، بَرّاق، صاف، رَوشَن، سادَہ، بَرّاق،

[ترمیم] مرکبات

سُفَید سَیمَل، سُفید پوش

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1967ء، عالمی تجارتی جغرافیہ، 91 )
  2. ( 1846ء، آتش، کلیات )
  3. ( 1870ء، دیوان اسیر، 128:3 )
  4. ( 1855ء، بھگت مال، 379 )
  5. ( 1867ء، رشک (نوراللغات) )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter