سنگ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


سَنْگ {سَنْگ (ن غنہ)} (فارسی)

فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی مستعمل ہے اور سب سے پہلے 1609ء کو "قطب مشتری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. پتھر۔

؎ دل تو پھر دل ہے ٹوٹتا ہے اگر

سنگ سے بھی نکلتی ہے آواز، [1]

2. چکچکی جس کو نوحہ پڑھنے والے باقاعدہ بجاتے ہیں۔

؎ اُٹھتے ہی تیرے دگرگوں ہو گیا رنگ نشاط

جام خالی میکدے میں سنگ ماتم خانہ تھا، [2]

3. { مجازا }وزن، بوجھ، گرانی۔

"بہت بڑا نگینہ اور رنگ ڈھنگ، سنگ سے درست۔، [3]

4. کشتی گیروں کا نعل جس کو وہ اٹھاتے ہیں، مرتبہ قیمت، تمکین، وقار۔ (فرہنگِ آصفیہ؛ لغات ہیرا)۔

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

A stone; weight

[ترمیم] مترادفات

پَتھَّر، حَجَر، بوجھ، وَزْن،

[ترمیم] مرکبات

سَنْگِ اَسْوَد، سَنْگِ آسْتاں، سَنْگ باری، سَنْگ بَسْتَہ، سَنْگِ بُنْیاد، سَنْگ تَراش، سَنْگ تَراشی، سَنْگ چُور، سَنْگ دِل، سَنْگ دِلی، سَنْگِ راہ، سَنْگ ریزَہ، سَنْگ زَنی، سَنْگ سار، سَنْگ ساری، سَنْگِ سِتارَہ، سَنْگِ سُرْخ، سَنْگِ گَراں، سَنْگ لاخ، سَنْگ لاخ زَمِین، سَنْگِ لَرْزاں، سَنْگِ مَرْمَر، سَنْگِ مَزار

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1957ء، نبضِ دوراں، 294 )
  2. ( 1846ء، آتش، کلیات، 188 )
  3. ( 1924ء، خونی راز، 76 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter