شرعی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

شَرْعی {شَر + عی} (عربی)

ش ر ع، شَرْع، شَرْعی

عربی سے ماخوذ اسم شرح کے ساتھ ی بطور لاحقۂ نسبت بڑھانے سے شرعی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1697ء کو "دیوانِ ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی

فہرست

[ترمیم] معانی

1. شرع سے منسوب، شرع کے حکم کے مطابق، شریعت میں جس طرح مذکور، موجود یا مقرر ہے۔

"بسیں ترشی ہوئیں تھیں اور مونچھیں شرعی اور چھوٹی چھوٹی تھیں۔"، [1]

2. شرع کا پابند۔

"یہاں کے امیرزادوں میں کیسا ہی شرعی آدمی کیوں نہ ہو عورتیں ایک نہ مانیں گی۔"، [2]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

of or relating to the religion or law; Accordant to the religion or law, legal, lawful

[ترمیم] مترادفات

مَذْہَبی، قانُونی، آئِینی،

[ترمیم] مرکبات

شَرْعی اَحْکام، شَرْعی پاجامَہ، شَرْعی حِیلَہ، شَرْعی داڑھی، شَرْعی عَدالَت، شَرْعی عُذْر، شَرْعی عَیب، شَرْعی قَسَم، شَرْعی کُٹَّن، شَرْعی مَہْر

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1946ء، آگ، 23 )
  2. ( 1880ء، فسانہ آزاد، 934:4 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter