شریعت

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


شَرِیعَت {شَری + عَت} (عربی)

ش ر ع، شَرِیعَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1421ء کو شکارنامہ (شہباز) میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد (مؤنث - واحد)

جمع: شَرِیعَتیں {شَری + عَتیں (ی مجہول)}

جمع غیر ندائی: شَرِیعَتوں {شَری + عَتوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. وہ قانون جو خدا نے بندوں کے واسطے مقرر فرمایا، قانونِ الٰہی۔

"لوگ مستقل طریقہ سے مدینہ میں رہتے تھے اور عقائدِ شریعت اور اخلاق کی تعلیم پاتے تھے۔"، [1]

2. { تصوف } رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال اور افعال کو کہتے ہیں جو ظاہر سے تعلق رکھتے ہیں جیسے کہ نماز اور روزہ، حج اور زکوۃ۔

(مصباح التعرف، 152)

؎ شریعت کو کیا تازہ طریقت کو کیا زندہ

مسیحائی میں لاثانی محی الدین جیلانی، [2]

3. قانون، دستور، دین، مذہب، سیدھا اور کھلا ہوا راستہ۔

"ملّتہ میم کے کسرے سے شریعۃ یا دین ہے۔"، [3]

4. انصاف، عدل۔

(پلیٹس)

5. دہلیز، چوکھٹ، دریا کے کنارے بسنے والوں کا گھاٹ جہاں سب سیراب ہوں۔

"شریعۃ .... چشمہ جاری جس سے لوگ سیراب ہوں۔"، [4]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

The laws of Muhammad; Law, justice, equity

[ترمیم] مترادفات

شَرْع، طَرِیق، مَذْہَب، قانُون،

[ترمیم] مرکبات

شَرِیعَتِ رَسُول، شَرِیعَتِ کُبْریٰ، شَرِیعَتِ مُآب، شَرِیعَت کورْٹ

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1914ء، سیرۃ النبیۖ، 87:2 )
  2. ( 1927ء، معراجِ سخن، 90 )
  3. ( 1975ء، متحدہ قومیت اور اسلام، 34 )
  4. ( 1984ء، فن تاریخ گوئی اور اس کی روایت، 115 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter