ششدر

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

شَشْدَر {شَش + دَر} (فارسی)

فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1707ء کو "کلیات ولی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی

فہرست

[ترمیم] معانی

1. عاجز، حیران، متحیر، پریشان۔

"میں ششدر بیٹھا .... اس کی باتیں سنتا رہا۔"، [1]

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

[ترمیم] معانی

1. نرد کے چھ خانوں میں سے وہ خانہ جہاں مہرہ اس طرح پھنس جائے کہ اس کا نکلنا مشکل ہو یا اس طرح پھنس جانے کی حالت کہ رہائی دشوار ہو۔

؎ عشق بازی ہم نے کی بازی سمجھ

پڑ گئی ششدر میں جو ششِ نرددل، [2]

2. { کنایۃ }وہ جگہ جہاں سے نکلنا مشکل ہو، دنیا۔

"ششدر اس مقام سے کنایہ ہے جہاں سے رہائی دشوار ہو۔"، [3]

[ترمیم] مترادفات

حَیران، دَنْگ، پَریشان

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1986ء، دریا کے سنگ، 221 )
  2. ( 1801ء، دیوان جوشش، 89 )
  3. ( 1868ء، رسوم ہند، 72 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter