صداقت

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

صَداقَت {صَدا + قَت} (عربی)

ص د ق، صَداقَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1795ء کو "دیوانِ قائم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد (مؤنث - واحد)

جمع: صَداقَتیں {صَدا + قَتیں (ی مجہول)}

جمع غیر ندائی: صَداقَتوں {صَدا + قَتوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. سچائی؛ راست بازی؛ خلوص۔

"شروع ہی سے خلوص و صداقت کا گہوارہ ہوں۔" [1]

حق ہونا، صادق ہونا۔

"اُس نے کہا، آپ کی صداقت کی شہادت کون دیتا ہے، آپۖ نے فرمایا سامنے کا یہ درخت۔" [2]

2. تصدیق۔

؎ خود بھی حسن اور ان کی حدیثیں بھی سب حسن

خود نام کررہا ہے صداقت حدیث کی [3]

گواہی، صداقت، ثبوت۔

"صداقت اُن کی یہ دی کہ ان کے گھوڑوں کے سموں پر انگریزی نمبر پڑے ہوئے ہیں۔" [4]

3. حقیقت، سچ۔

"سب سے بڑی صداقت یا حقیقیت انسان کی ذات ہے۔"، [5]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

Sincerity, candour; friendship; truth

[ترمیم] مترادفات

صِدْق، راسْتی، حَقِیقَت، حَق، ثُبُوت، تَصْدِیق، سادَگی،

[ترمیم] مرکبات

صَداقَت آمیز، صَداقَت رَوی، صَداقَت شِعاری

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1949ء، اک محشرِ خیال، 87 )
  2. ( 1923ء، سیرۃ النبیۖ، 110:3 )
  3. ( 1895ء، دیوانِ راسخ دہلوی، 308 )
  4. ( 1911ء، ظہیر دہلوی، داستانِ غدر، 129 )
  5. ( 1958ء، ادب کلچر اور مسائل، 46 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter