صدی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

صَدی {صَدی} (فارسی)

صد، صَدی

فارسی سے اردو میں دخیل صفت عددی صد کے ساتھ ی بطور لاحقہ نسبت ملنے سے صدی بنا۔ اردو میں بطور اسم نیز بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1564ء کو "دیوان حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: صَدْیاں {صَد + یاں}

جمع غیر ندائی: صَدْیوں {صَد + یوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. سو برس کی تعداد، سو سال۔

"سولہویں صدی کے آغاز سے اٹھارویں صدی کے وسط تک سیاسی اقتدار ان کے ہاتھ رہا۔"، [1]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

A century

صفت عددی

[ترمیم] معانی

1. { شاہی } سو سواروں کا حکم، منصب دار۔

"منصب داروں کا سلسلہ تفصیل سے چلتا تھا صدی وغیرہ وغیرہ۔"، [2]

2. { حساب } سوکا، سو روپیہ کا۔

"جو باقی رہا اس پر فی صدی ڈھائی روپے کے حساب سے .... خزانہ شاہی میں داخل کر دیا۔"، [3]

[ترمیم] مترادفات

قَرْن

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1987ء، غالب فکر و فن، 21 )
  2. ( 1883ء، دربارِ اکبری، 70 )
  3. ( 1906ء، مرات احمدی، 157 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter