عقب

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


عَقَب {عَقَب} (عربی)

ع ق ب، عَقَب

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1707ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

جمع غیر ندائی: عَقَبوں {عَقَبوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. پیچھا، پچھواڑی، پسِ پشت، پیچھے۔

"کالا چشمہ لگائے جھونپڑی کے عقب میں گھٹنوں کے بل .... دم سادھے بیٹھا تھا۔"، [1]

2. پیٹھ پیچھے، غیبت میں۔ (فرہنگ آصفیہ)

3. ایڑی، پاشنہ۔

"عقب یعنی پاشنہ ملائم اور چھوٹی ایڑی کا ہونا علامت دولتمندی کی ہے۔"، [2]

4. وہ پٹھا یا تانت جس سے کمان کا چلہ بناتے ہیں، کمان کی تانت۔

"عقب: کمان کی تانت، جس سے کمان ٹوٹنے سے محفوظ رہتی ہے۔"، [3]

5. { طب }وہ نس جو پٹھوں کے سرے پر ہوتی ہے یا ایک ساخت کو دوسری ساخت سے جوڑتی ہے، رباط۔

"رباط کی مشہور ترین اور ظاہر ترین منفعت ایک ہڈی کو دوسری ہڈی سے باندھنا ہے .... اسے عقب بھی کہتے ہیں۔"، [4]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

The heel; hinder part, rear

[ترمیم] مترادفات

پُشْت، پِیٹھ، پِیچھا، پِچھْواڑا، پَسِ پُشْت

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1887ء، شہاب نامہ، 230 )
  2. ( 1845ء، مطلع العلوم (ترجمہ)61 )
  3. ( 1916ء، افادۂ کبیر مجمل، 59 )
  4. ( 1916ء، افادۂ کبیر مجمل، 59 )
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter