عملی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


عَمَلی {عَمَلی} (عربی)

ع م ل، عَمَل، عَمَلی

عربی زبان سے مشتق اسم عمل کے ساتھ ی بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے عملی بنا۔ اردو میں بطور صفت اسعتمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1872ء کو "مطلع العجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی

فہرست

[ترمیم] معانی

1. عمل سے منسوب یا متعلق، کام کا۔

"اس وقت کیونکہ عملی لحاظ سے اور تو کچھ نہ ہوسکتا تھا اس لیے اس نئی نسل کو نشانۂ تنقید بلکہ ہدف ملامت بنایا جا رہا تھا۔"، [1]

2. معمولی، روزمرہ کے استعمال کا۔

"بلکہ گھوڑیوں یا خالی پیپوں سے عملی پلیٹ فارم بنا لیا۔"، [2]

3. جادو منتر وغیرہ کے ذریعہ بنایا ہوا؛ (مجازاً) نقلی، وضفی، بناوٹی۔

"یہ پریزاد عملی آدمی ہے اس کو اسی واسطے مقرر کیا تھا .... تاکہ لوح چھنوا دے۔"، [3]

4. جسے کام میں لایا جائے یا جسے کرکے دکھایا جا سکے (نظری کا نقیض)۔

"اس کا انتظام ہمارے ہاتھ میں تھا لیکن اس کا (Operational) عملی اور تنظیمی اور تنظیمی اختیار مرکز کے ہاتھ میں تھا۔"، [4]

5. نشے باز، نشے کا لتیا۔

(اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 93:7)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

practical; to be done, febrile, fictitious, artificial; addicted to intoxicating

[ترمیم] مرکبات

عَمَلی اِمْتِحان، عَمَلی پَیمائِش، عَمَلی تَعْلِیم، عَمَلی تَفْسِیر، عَمَلی تَنْقِید، عَمَلی صُورَت، عَمَلی طَور پَر

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1968ء، نگاہ اور نقطے، 281 )
  2. ( 1948ء، چنائی، 25 )
  3. ( 1877ء، طلسم گوہر بار، 97 )
  4. ( 1982ء، آتش چنار، 576 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter