عہد

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


عَہْد {عَہْد (فتحہ مجہول ع)} (عربی)

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1649 کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

جمع غیر ندائی: عَہْدوں {عَہ (فتحہ ع مجہول) + دوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. وقت، زمانہ، دور۔

"آج کے بعد یہ ماحول، یہ عہد، یہ دور سب کچھ ختم ہو جائے گا۔"، [1] 2. دنیا۔

؎ تو ذبح کرے جس کو اسے عہد ہی جانے

قربان میں اس طرح کی قربانی بھی اچھی، [2]

3. حکومت یا سلطنت کی مدت، اقتدار۔

"عہد محمد شاہی میں عیاشی اور رنگینی بہت بڑھ گئی تھی۔"، [3]

4. قول و قرار، قسم؛ وعدہ۔

؎ خیر اب کیسی شکایات، مگر عہد کرو

اب مجھے آتش غم میں نہیں تڑپاؤ گے، [4]

5. باہمی فیصلہ، معاہدہ، باہمی اقرار۔

"عہد اس صورت میں معاملہ اور معاہدے کو کہا جاتا ہے جو دوشخصوں کے درمیان طے ہو جائے۔"، [5]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

injunction, charge, mandate; will testament; compact, contract, covenant, agreement, engagement, obligation, promise; bond, league, treaty; a vow, an oath; time, season conjecture; life time; rein (of a king).

[ترمیم] مترادفات

زَمانَہ، دَور، وَقْت، سَلْطَنَت، حُکُومَت، راج، وَعْدَہ، پَیمان، قَسَم، حَلْف، زَمان، ذِمَّہ، مُعاہَدَہ، عَقْد،

[ترمیم] مرکبات

عَہدِ حَجَری، عَہْدِ زِفاف، عَہْدِ صَرِیحی، عَہْدِ اَلَسْت، عَہْدِ اِنْتِشار، عَہْد آفْرِین، عَہْدِ بَعِید، عَہْدِ پارِینَہ، عَہْدِ تازَہ، عَہْدِ جاہِلِیَّت، عَہْدِ جَدِید، عَہْدِ حاضِر، عَہْدِ حُکُومَت، عَہْدِ رَفْتَہ، عَہْدِ رَواں، عَہْدِ زَرِّیں، عَہْد ساز، عَہْدِ شَباب، عَہْد شِکَن، عَہْد شِکَنی، عَہْدِ طِفْلی، عَہْدِ طُفُولِیَت، عَہْدِ ظُلْمَت، عَہْدِ عَتِیق، عَہْد فَراموش، عَہْدِ فَرْدا، عَہْدِ قَدِیم، عَہْد کا پُورا، عَہْدِ کُہَن، عَہْدِ گُزَشْتَہ، عَہْدِ گُل، عَہْدِ مَعْنَوی، عَہْدِ مِیثاق، عَہْد میں، عَہْد نامَہ، عَہْد نامَۂِ جَدِید، عَہْد نامَۂِ قَدِیم، عَہْدِ نَو، عَہْد و پَیماں، عَہْدِ واثِق، عَہْدِ وَفا

[ترمیم] روزمرہ جات

عہد کر لینا 

پختہ عزم کر لینا، نیت باندھ نا، قسم کھا لینا، مصمم ارادہ کرنا، مستحکم ارادہ کر لینا، شرط باندھ لینا؛ چھوڑ دینا، ترک کر دینا، تیاگ دینا، قول و قرار کر لینا، وعدہ کر لینا، اقرار کر لینا، بچن ہارنا۔ (نور اللغات؛ فرہنگ آصفیہ؛ مخزن المحاورات)

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1987ء، اور لائن کٹ گئی، 10 )
  2. ( 1870ء، الماس درخشاں، 339 )
  3. ( 1987ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، 59 )
  4. ( 1984ء، سمندر، 67 )
  5. ( 1969ء، معارف القرآن، 113:1 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter