غالب

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


غالِب {غا + لِب} (عربی)

غ ل ب، غالِب

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے 1657ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی

فہرست

[ترمیم] معانی

1. قوی، زبردست، زور آور۔

"اللہ غالب اور حکمت والا ہے۔"، [1]

2. غلبہ پانے والا، فاتح، زیر کرنے والا۔

"کچھ دیر تک معلوم نہ ہوتا تھا کہ کون مغلوب ہوگا اور کون غالب، مگر آخر کو بادشاہی لشکر کو فتح ہوئی۔"، [2]

3. بالادست، فائق، مسلّط، چھاپا ہوا۔

"سائنس اور فلسفے کی کتابیں وہ لوگ لکھتے ہیں جن کے ہیاں عقلی، منطقی اور معروضی طریقہ غالب ہوتا ہے۔"، [3]

4. اکثر، پیشتر، زیادہ تر۔

"جس میں ہمارے معاشرے کا غالب حصہ شریک ہے۔"، [4]

5. زیادہ، بہت زیادہ۔

"انتہائے جنوب میں سو میری تھیے جو وہاں غالب تعداد میں بستے تھے۔"، [5]

6. شائد، قوی گمان ہے۔

؎ پیکان ترا جگر کے اگر متصل نہ ہو

غالب کے بعد مرگ بھی تسکین دل نہ ہو، [6]

7. ایسا درخت جس نے اپنی اطراف کے درختوں سے تاج بلند کر لیا ہو۔ (تربیت جنگلات، 5)

8. اردو اور فارسی کے مشہور شاعر مرزا اسد اللہ خاڈ عرف مرزا نوشہ کا تخلص جو 8 رجب المرجب 1212 ھجری بمطابق 31 دسمبر 1797ء کو آگرے میں پیدا ہوئے اور 2 ذی قعد 1285 ھجری بمطابق 15 فروری 1869ء کو دہلی میں وفات پائی۔

؎ ہیں اور بھی دنیا میں سخنور بہت اچھے

کہتے ہیں کہ غالب کا ہے اندازِ بیاں اور، [7]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

overcoming, overpowering, victorious, predominant, excelling, superior, most likely

[ترمیم] مترادفات

قادِر، طاری، شَدِید، قَہّار، جابِر، حاوی، فائِق، بَرتَر، فاتِح، زَبَرْدَسْت، عَزِیز

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1906ء، الحقوق و الفرائض، 11:1 )
  2. ( 1897ء، تاریخ ہندوستان، 5، 308:1 )
  3. ( 1987ء، فلسفہ کیا ہے، 321 )
  4. ( 1982ء، برش قلم، 10 )
  5. ( 1986ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، )
  6. ( 1824ء، دیوانِ مصحفی، انتخاب رامپور، 183 )
  7. ( 1869ء، دیوان غالب، 170 )
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter