فعل

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


فِعْل {فِعْل} (عربی)

ف ع ل، فِعْل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے 1421ء کو بندہ نواز کی "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جمع: اَفْعال {اَف + عال}

جمع غیر ندائی: فِعْلوں {فِع + لوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. کام، عمل۔

"یہ گنگناتا تسکینِ خاطر کے لیے ان کا ایک ذاتی فعل ہے۔"، [1]

2. { علم صرف }وہ کلمہ جس سے کسی کام کا کرنا یا ہونا پایا جائے اور جس میں تینوں زمانوں ماضی، حال، مستقبل میں سے کوئی ایک زمانہ موجود ہو۔

"احتیاط کا تقاضہ یہ تھا کہ فاعل اور فعل دونوں ایک بھی صیغے کے ہوتے۔"، [2]

3. بے جا حرکت، لچھن، کرتوت۔

؎ ہم جانتے ہیں سنائیے گا

فعل سے نہ باز آئیے گا، [3]

4. بدفعلی، بُرا کام، مباشرت۔

(فرہنگِ آصفیہ)

5. { فلسفہ، طب } اثر اندازی

"فعل و انفعال دونوں محدود اور متناہی ہوتے ہیں۔"، [4]

6. حیلہ، بہانہ۔ (فرہنگِ آصفیہ)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

action, work, operation; A verb

[ترمیم] مترادفات

کام، کار، عَمَل، حَرْکَت، کَرْتُوت، کَرْتَب،

[ترمیم] مرکبات

فِعْلِ اَخْتِیاری، فِعْلِ اِضْطِراری، فِعْلِ اَمْدادی، فِعْلِ اَمْر، فِعْل باز، فِعْلِ باطِنی، فِعْلِ بَد، فِعْلِ جائِز، فِعْلِ حَرام، فِعْلِ شاہی، فِعْلِ شَنِیع، فِعْلِ مُتَعَدّی، فِعْلِ مَجْہُول، فِعْلِ مَعْکُوس، فِعْلِ ناجائِز، فِعْلِ صَحِیح

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1987ء، اک محشر خیال، 62 )
  2. ( 1982ء، اثبات و نفی، 103 )
  3. ( 1861ء، کلیاتِ اختر، 948 )
  4. ( 1904ء، اسفارِ اربعہ (ترجمہ)789:1 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter