قائل

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android



قائِل {قا + اِل (کسرہ ا مجہول)} (عربی)

ق و ل، قائِل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ عربی سے اردو میں معنی و ساخت کے اعتبار سے من و عن داخل ہوا اور بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے 1635ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


قایَل {قا + یَل}

صفت ذاتی (مذکر - واحد)

جمع استثنائی: قائِلِیِن {قا + اِلِیِن}

جمع غیر ندائی: قائِلوں {قا + اِلوں (واؤ مجہول)}

[ترمیم] معانی

1. کہنے والا، بولنے والا، گویا۔

"سننے والے پر اثر پڑتا ہے اور قائل کا مقصد پورا ہو جاتا ہے۔"، [1]

2. (اپنی خطا یا غلطی) تسلیم کرنے والا، اقرار کرنے والا، مان جانے والا، قبول کرنے والا، ہار ماننے والا۔

"مسائی معاشرہ .... مرد کے تسلط اور حکم کا قائل ہے۔"، [2]

[ترمیم] مترادفات

مُخاطَب، گویا، ناطِق، مُعْتَرِف

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1961ء، اردو زبان اور اسالیب، 21 )
  2. ( 1987ء، آجاؤ افریقہ، 115 )
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter