قاضی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


قاضی {قا + ضی} (عربی)

ق ض ی، قاضی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ عربی سے اردو میں معنی و ساخت کے اعتبار سے من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے 1564ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جمع غیر ندائی: قاضِیوں {قا + ضِیوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. مسلمان منصف جو شرع کی رُو سے معاملات کا فیصلہ کرے، شرعی حاکم، شرعی فیصلے کرنے والا، جج۔

"اپنے قاضی، اپنے تحصیلدار، اپنے ڈپٹی کمشنر اور اپنی پولیس قائم کی۔"، [1]

2. نکاح پڑھانے والا مولوی۔

؎ لجا اس کوں پھسلا کے توں اپنے گھر

بلا قاضی کوں ہور وہاں عقد کر، [2]

3. { مجازا } اللہ تعالٰی۔

؎ یا رؤف و عطوف یا قاضی

یابشیر و نذیر یا حافظ، [3]

4. ادا کرنے والا، روا کرنے والا۔ (فرہنگ آصفیہ)

5. ایک لقب مسلمانوں میں خاص خاص خاندانوں کا نام سے پہلے استعمال ہوتا ہے۔ یہ لوگ مسلمانوں کے زمانے کے قاضیوں کی اولاد ہیں۔(ماخوذ: جامع اللغات)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

a judge; a (Muhammadan) judge or magistrate (who passes sentence in all cases of law , religions , moral , civil , and criminal); a litigious person

[ترمیم] مترادفات

فَیصَل، مُنْصِف، جَج،

[ترمیم] مرکبات

قاضیُ الْقُضات، قاضُی الْحاجات

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1984ء، مقاصد و مسائلِ پاکستان، 59 )
  2. ( 1609ء، قطب مشتری، 97 )
  3. ( 1866ء گلدسۂ امامت، 53 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter