قافلہ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


قافِلہَ {قا + فِلہَ} (عربی)

ق ف ل، قافِلہَ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں بلحاظ معنی و ساخت من و عن داخل ہوا اور اسم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے 1824ء کو "دیوانِ مصحفی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسمجمع (مذکر - واحد)

واحد غیر ندائی: قافِلے {قا + فِلے}

جمع: قافِلے {قا + فِلے}

جمع غیر ندائی: قافِلوں {قا + فِلوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. مسافروں یا تاجروں کا گروہ جو مل کر سفر کرے، کارواں۔

؎ ازل سے قافلۂ ارتقا روانہ تھا!

جو آج پہنچا ہے انسان کے آستانے تک، [1]

2. { مجازا } گروہ، کنبہ، قبیلہ۔

"اسے اپنے قافلہ سے بڑا لگاؤ تھا۔"، [2]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

A body of travellers or traders; caravan

[ترمیم] مترادفات

کارَواں

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1959ء، پتھر کی لکیر، 64 )
  2. ( 1987ء، حصار، 27 )
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter