لاحقہ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

لاحِقَہ {لا + حِقَہ} (عربی)

ل ح ق، لاحِق، لاحِقَہ

عربی زبان سے ماخوذ صفت لاحق کے ساتھ ہ بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے لاحقہ بنا۔ اردو میں بطور صفت اور گا ہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1754ء کو "ریاض غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی (واحد)

واحد غیر ندائی: لاحِقے {لا + حِقے}

جمع: لاحِقے {لا + حِقے}

جمع غیر ندائی: لاحِقوں {لا + حِقوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. بعد میں آنے والا یا بعد کو پیوست ہونے والا، چسپاں، وابستہ، ملحقہ۔

"اس سلسلے میں اور بھی واقعات سابقہ و لاحقہ کا ذکر کیا گیا ہے۔"، [1]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

who or what touches or reaches unto; reaching (to), overtaking; adhering; adjoining; conjoined, affixed; touching; contiguous

اسم نکرہ [2]

واحد غیر ندائی: لاحِقے {لا + حِقے}

جمع: لاحِقے {لا + حِقے}

جمع غیر ندائی: لاحِقوں {لا + حِقوں (و مجہول)}

[ترمیم] معانی

1. تتمہ، ضمیمہ، تکملہ۔

"وہ براہ راست .... عمل پیدائش کا ناگزیر لاحقہ ہیں۔"، [3]

2. { قواعد } کسی کلمے یا جزو کلمہ کے بعد وہ حرف یا ادھورا یا پورا لفظ جس سے ایک کلمہ بن جائے یا جو نحوی شکل بنانے میں کام آئے۔

"اس کے لیے وہ نئے لسانی لاحقے تعمیر کرتے ہیں جو غزل کے .... معنی کی پیروی نہیں کرتے۔"، [4]

3. کوئی عضو جو دوسرے عضو سے ملحق ہو۔

"پیٹ پر سے ٹانگیں پر یا اور کوئی لاحقہ نہیں ابھرتے اور جسم کا یہ حصہ بیضوی اور ہموار ہے۔"، [5]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

an appendage; an adjunct, accompaniment; a supplement; a dependant; (in Gram.) an affix, a suffix

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1956ء، مناظر احسن گیلانی، عبقات (ترجمہ)329 )
  2. ( مذکر - واحد )
  3. ( 1937ء، اصول معاشیات (ترجمہ)30:1 )
  4. ( 1986ء، غالب، ایک شاعر ایک اداکار، 105 )
  5. ( 1973ء، چیونٹی نامہ، 85 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter