لکڑی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

لَکْڑی {لَک + ڑی} (سنسکرت)

اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم اور گا ہے بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ 1732ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: لَکْڑِیاں {لَک + ڑِیاں}

جمع غیر ندائی: لَکْڑِیوں {لَک + ڑِیوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. درختوں کے سوکھے تنے اور ٹہنیاں جو جلانے یا چیزیں بنانے کے کام آتی ہیں، ہیزم، کاٹھ، چوب۔ "درگاہ شریف کا نیا ڈیزائن تقریباً پورے کا پورا لکڑی سے معرا ہے۔"، [1]

2. عصا، لاٹھی، سونٹی، چھڑی۔

"اکثر کسی بھینس کی پیٹھ پرکوئی کالا بھتنا ایسا بچہ اسے لکڑی سے مارتا ندی کی طرف جاتا دکھائی دے جاتا۔"، [2]

3. بانا، پٹا، پھکیتی، چوب بازی، بنوٹ، گتکا، پھری۔

"دلی میں ایک مرزا صاحب رہتے تھے، بنوٹ اور لکڑی کے فن میں کامل، ان کا لڑکا ہماری جماعت میں پڑھتا تھا۔"، [3]

4. گیڑی؛ (مجازاً) سہارا، مدد، آسرا؛ ڈانڈ، گوکا۔

(فرہنگ آصفیہ؛ علمی اردو لغت)۔

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

a stick, staff; wood, timber; firewood; a stalk

صفت ذاتی [4]

جمع: لَکْڑِیاں {لَک + ڑِیاں}

جمع غیر ندائی: لَکْڑِیوں {لَک + ڑِیوں (و مجہول)}

[ترمیم] معانی

1. سخت دل، کٹھور، سخت، کرخت، نہایت سوکھا ہوا، اینٹھا ہوا، کھنگڑ، نہایت دبلا، کانٹا۔

(ماخوذ: فرہنگ آصفیہ)۔

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

like a stick; stiff, rigid; emaciated, thin, lean

[ترمیم] مترادفات

چوب، کاٹھ، ڈَنْڈا

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1982ء، آتش چنار، 279 )
  2. ( 1947ء، میرے بھی صنم خانے، 23 )
  3. ( 1947ء، فرحت، مضامین، 203:3 )
  4. (واحد )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter