م

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


م {مِیم} (عربی)

عربی زبان کا حروف تہجی ہے۔ عربی زبان میں داخل ہوا۔ 1845ء کو "مجمع الفنون" میں مستعمل ملتا ہے۔

حرف تہجی (مذکر - واحد)

[ترمیم] معانی

1. صوتی اعتبار سے اردو حروف تہجی کا پینتالیسواں، عربی کا چوبیسواں، فارسی کا اٹھائیسواں حرف جسے میم تلفظ کرتے ہیں، یہ شغوی یعنی ہونٹوں سے ادا ہونے والا حرف ہے۔ حسابِ جمل میں اس کے چالیس عدد مقرر ہیں، حرف میم عام طور پر مسیح، میلادی، متوفی، محمد، میل، میٹر، مثال، مثلاً اور مسمّٰی وغیرہ کی تخفیف کے لیے آتا ہے، جیسے: آخر کلمہ ق م وغیرہ علاہ ازیں حروف مقطعات میں بھی ہے، جیسے: امل، فارسی میں ضمیر واحد متکلم کی علامت: بردارم، گفتم، نیز گا ہے ام جیسے قبلہ ام، بردر زادہ ام (جبکہ حرف ماقبل یائے مختفی ہو یا حرکت مفتوح)۔ بعض اوقات املا میں ن غنہ مخلوط بہ ب کی جگہ لکھا جاتا ہے، جیسے: کنبھ (کمبھ)کھنبا (کھمبا) کنبوہ (کمبوہ)۔ مغلوں کے زمانے میں شاہی جاگیر معافی کے حکم کے آخر میں دیوان حرف میم بطور دستخط کے لکھا کرتا تھا۔ امور و اوقاتِ قرآنی میں وقف لازم اور ماہ محرم کے اختصار کی علامتِ نفی، جیسے: مبادا، ملن وغیرہ، جب اس کے ماقبل پیش ہو تو اعداد میں فاعلیت کے واسطے آتا؛ جیسے: یکدم، چہارم وغیرہ میں، فارسی ہندی میں حروف ذیل سے بدلتا ہے ب، پ،ٹ،ج،غ،گ،ل،ن؛ جیسے: ب کا بدل مثلاً غژب، غژم پ کا بدل سپاروغ، سماروغ، غ کا بدل مثلاً، پیغانہ پیمانہ وغیرہ۔

"اردو میں "م" "ن" دو غنہ آوازیں ہیں "م" شغوی یعنی ہونٹ والی آواز ہے۔"، [1]

2. نیز ہندی کا بدل، یونانی حرفM(Muکا اردو بدل، ریاضی کی ترقیات میں اس کی چھوٹی شکل م ہے۔ (ترقیات ریاضی و سائنس، 10)۔

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1966ء، اردو لسانیات، 117 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter