مجسم

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


مُجَسَّم {مُجَس + سَم} (عربی)

ج س م جِسْم، مُجَسَّم

عربی زبان میں ثلاثی مجردکے باب سے مشتق صیغہ اسم مبالغہ ہے اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ہے۔ 1799ء کو "تجلیات ستۂ نوریہ" میں مستعمل ہوا۔

صفت ذاتی (واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. (وہ چیز) جس میں طول و عرض و عمق ہو، صورت پذیر، مادی، جسمانی، جسم دار، جسم والا۔

"مولوی صاحب اور اردو زبان اس بری طرح سے مربوط اور لازم و ملزوم ہو چکے ہیں کہ جیسے اردو زبان مجسم ہو کر مولوی صاحب کی شکل آگئی ہو۔"، [1]

2. بھاری، بوجھل، موٹا، فربہ، جسیم۔ (جامع اللغات)

3. سر سے پاؤں تک، سراپا۔

"ڈاکٹر فرمان مجسم تمنائے بیتاب بنے ہوئے تھے۔"، [2]

اسم نکرہ [3]

[ترمیم] معانی

1. { ہندسہ } ٹھوس جسم یا چیز۔ (پلیٹس)

[ترمیم] مترادفات

فَرْبَہ، ٹھوس،

[ترمیم] مرکبات

مُجَسَّم اِنْتظار، مُجَسَّم بِین، مُجَسَّم ساز، مُجَسَّم عَدَس، مُجَسَّم قَیامَت، مُجَسَّم نِگار حسن مجسم

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1997ء، قومی زبان، کراچی، اگست، 13 )
  2. ( 1994ء، ڈاکٹر فرمان فتح پوری: حیات و خدمات، 606:2 )
  3. ( مذکر - واحد )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter