محبوب

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android



مَحْبُوب {مَح (فتحہ م مجہول) + بُوب} (عربی)

ح ب ب، مَحَبَّت، مَحْبُوب

عربی زبان میں ثلاثی مجردکے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً 1564ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی (مذکر)

جنسِ مخالف: مَحْبُوبَہ {مَح (فتحہ م مجہول) + بُو + بَہ}

جمع غیر ندائی: مَحْبُوبوں {مَح + بُو + بوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. جس سے محبت ہو، جیسے چاہا جائے، معشوق، دلبر، چہیتا، پیارا۔

"یہ بات محبت کرنے والے کے شایان شان نہیں کہ وہ صعوبتوں سے گھبرا کر ترک کر دے۔"، [1]

2. پسندیدہ، دل پسند، ہر دل عزیز، پیارا۔

"آپ کے محبوب اشعار کون سے ہیں، آپ کو کون سا رنگ اچھا لگتا ہے۔"، [2]

3. { تصوف } تجلی صفات کو کہتے ہیں، بعض جمال کو کہتے ہیں۔ (مصباح التعرف)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

loved, beloved, liked; lovely, amiable

اسم نکرہ [3]

[ترمیم] معانی

1. محبوبہ، معشوقہ۔

؎ فون پر بولتی ہوئی محبوب

تو ابھی سامنے نہیں آئی، [4]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

a beloved one, a sweetheart

[ترمیم] مترادفات

مَعْشُوق، ساجَن، پِیارا، عَزِیز، پِیا، دِل رُبا، جانی، دِلْبَر، ساقی، شائِق، حُور، لاڈْلا، صَنَم، سَجَن، پِیتَم،

[ترمیم] مرکبات

مَحْبُوبِ اَزَل، مَحْبُوبُ الْقُلُوب، مَحْبُوب بالذّات، مَحْبُوب بِالذّات، مَحْبُوب تَرِین، مَحْبُوبِ حَق، مَحْبُوبِ حَقِیقی، مَحْبُوبِ خُدا، مَحْبُوبِ رَبُّ الْعالَمِین، مَحْبُوبِ سُبْحانی، مَحْبُوب شَخْصِیَت، مَحْبُوب شَے، مَحْبُوبِ مَجازی، مَحْبُوب مَشْغَلَہ، مَحْبُوبِ نَظَر، مَحْبُوبِ اِلٰہی، مَحْبُوب سُبْحانی

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1995ء، نگار، کراچی، مارچ، 21 )
  2. ( 1989ء، دریچ، 29 )
  3. ( مؤنث - واحد )
  4. ( 1978ء، ابن انشا، دل وحشی، 137 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter