محض

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


مَحْض {مَحْض} (عربی)

م ح ض، مَحْض

عربی زبان میں ثلاثی مجردکے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت اسم اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور تحریراً 1638ء کو "چندر بدن و مہیار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی (واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. خالص، نرا۔

؎ اودھر صدا گلے سیں نکلتی ہے روح محض

سن کر ادھر بدن سے نکلتی ہے میری جاں، [1]

2. مطلق۔

"بندہ ماضی میں معدوم محض تھا اللہ نے اسے موجود کیا۔"، [2]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

pure, unmixed, unalloyed; only, mere, simple, sheer, absolute, entire

اسم نکرہ [3]

[ترمیم] معانی

1. خالص دودھ، شیر خالص ۔(ماخوذ: نوراللغات؛ فرہنگ آصفیہ)

متعلق فعل

[ترمیم] معانی

1. (حصر یا خصوصیت کے لیے مستعمل) فقط، صرف۔

"بہت سے لوگ اپنے خاندان کے بہت سے افراد کو ناپسند کرنے باوجود محض اس لیے ان کے ساتھ رہتے ہیں کہ بہر حال وہ ان کے خاندان والے ہیں۔"، [4]

2. بالکل، سراسر، تمام۔

"انکار خلاف آئین اطاعت اور محض فضول ہے۔"، [5]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

purely; merely; solely, entirely, utterly, absolutely, quite

[ترمیم] مترادفات

خالی، سَراسَر، صِرْف، فَقَط،

[ترمیم] مرکبات

مَحْض بے وُقُوفی، مَحْض شَرارَت، مَحْض غَلَط، مَحْض ناچِیز

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1718ء، دیوان آبرو (1)33 )
  2. ( 1959ء، تفسیر ایوبی، 213 )
  3. ( مذکر - واحد )
  4. ( 1990ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، 50 )
  5. ( 1901ء، الف لیلہٰ و لیلہٰ، سرشار، 3 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter