مخزن

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


مَخْزَن {مَخ + زَن} (عربی)

خ ز ن، خَزانَہ، مَخْزَن

عربی زبان میں ثلاثی مجردکے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1611ء کو "قلی قطب شاہ" کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جمع: مَخازَن {مَخا + زَن}

جمع غیر ندائی: مَخْزَنوں {مَخ + زَنوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. ذخیرہ جمع کرنے کی جگہ، خزانے کی جگہ، گودام، مال گودام۔

"اردو زبان .... نہ صرف جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی تہذیب و ثقافت کا مخزن، ان کے علوم کا سرچشمہ اور ان کی مادی و روحانی ترقیوں کا وسیلہ ہے، بلکہ ان کی حیاتِ قومی و اجتماعی کے لیے شہ رگ کی مانند ہے۔"، [1]

2. ارمغاں، رسالہ، میگزین۔ (جامع اللغات؛ علمی اردو لغت؛ فرہنگ آصفیہ)

3. پرندوں میں گردن کے نیچے کا پوٹا جس میں کھانا معدے میں ہاضمے کے لیے جانے سے پہلے نرم ہوتا ہے، پوٹا، اوجھ۔

"اس حصے کا پہلا جزو مخزن (Corp) یا "پوٹہ" کہلاتا ہے، مخزن کے بعد کا حصہ سنگدانہ .... کہلاتا ہے۔"، [2]

[ترمیم] مترادفات

خَزانَہ، ذخِیرَہ، گُدام، ذَخِیرَہ، گَنْج، مَجْمُوعَہ، ڈِپو، اَنْبار،

[ترمیم] مرکبات

مَخْزَنِ اَسْرار، مَخْزَنُ الْاَدْوِیات، مَخْزَنُ الْاَسْرار، مَخْزَنُ الْعُلُوم

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( اردو نامہ، لاہور، اپریل، 31 )
  2. ( 1967ء، بنیادی حشریات، 62 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter