مصدر

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android



مَصْدَر {مَص + دَر} (عربی)

ص د ر، صدر، مَصْدَر

عربی زبان میں ثلاثی مجردکے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1512ء کو "قدیم اردو مراثی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جمع: مَصادِر {مَصا + دِر}

جمع غیر ندائی: مَصْدِروں {مَص + دِروں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. صادر ہونے یعنی نکلنے یا شروع ہونے کی جگہ، منبع، اصل، بنیاد۔

؎ سلام ان پر جو ہیں پیغمبر خلق و خلوص

کیا خالق نے جن کو مصدر خلق و خلوص، [1]

2. وہ جگہ جہاں کوئی جائے یا پہنچے، نکلنے بڑھنے اور پھر کے آنے کی جگہ، سبب، باعث۔

(پلیٹس، فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)

3. { قواعد }وہ کلمہ جس سے بلا قید زمانہ کے کام کا ہونا یا کرنا پایا جاش اور فعل اور صیغے مشتق ہوں، وہ کلمہ جو جملہ افعال کی اصل بہ اعتبار اشتقاق ہو (اردو میں اس کے آخر میں بالعموم علامت "نا" ہوتی ہے، جیسے، آنا، جانا، کرنا، لکھنا، ہونا وغیرہ)۔

"علامت مصدر و مضارع کو الگ لکھنے کا رواج اس وقت تک کسی نہ کسی حد تک موجود ضرور تھا۔"، [2]

[ترمیم] مترادفات

اَصْل، مآخذ، مَنْبَع، ماخَذ،

[ترمیم] مرکبات

مَصْدَرِ اَخْلاق، مَصْدَرِ اَصْلی، مَصْدَرِ جَعْلی، مَصْدَرِ عُلُوم، مَصْدَرِ غَیر وَضْعی، مَصْدَر کا قاعِدہ، مَصْدَرِ لازِم، مَصْدَرِ لازْمی، مَصْدَرِ مُتْعَدّی، مَصْدَرِ وَضَعی

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1991ء، زمزمۂ درود، 139 )
  2. ( 1989ء، قواعد صرف نحو زبان اردو (مقدمہ)16 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter