معتدل

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android



مُعْتَدِل {مُع + تَدِل} (عربی)

ع د ل، اِعْتِدال، مُعْتَدِل

عربی زبان میں ثلاثی مجردکے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ 1625ء، کو "سیف الملوک و بدیع الجمال" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی (واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. { لفظا } سیدھا، مستقیم، (مجازاً) اعتدال والا، درمیانی درجہ کا، پرسکون، ٹھہرا ہوا۔

"موجیں بپھری ہوئی ہوں یا معتدل ہوں ان کو قدرتی طور پر ساحل کی طرف جانا ہے۔" [1]

{ مجازا } موافق، نہ گرم نہ سرد، خوشگوار۔

"اس نے اس جہت کو ایک بڑے معتدل، خوشگوار اور مثبت انداز میں.... جاری و ساری رکھا۔" [2]

درمیانہ، اوسط عرض و طول والا۔

؎ مصرع ہیں صورت قد محبوب معتدل

رنگینیوں سے شاخ گل تر ہے منفعل [3]

معیار و مقدار میں اوسط درجے کا، معمولی۔ (پلیٹس)

2. مساوی المزاج، جس میں افراط و تفریط نہ ہو، اعتدال پسند، محتاط۔

"یہ ایک متوازن اور معتدل قسم کا لب و لہجہ ہے۔"، [4]

3. قابل برداشت، جو سہا جا سکے۔

"بچے کے لیے صحت مند جذباتی فضا معتدل ہونی چاہیے۔"، [5]

4. ایک ہی قاعدے یا اصول کے مطابق، یکساں۔

"سرکار نے اپنے ماتحت عہدہ داروں پر اس سے زیادہ اعتماد کیا ہے جس قدر کہ درحقیقت معتدل طور سے کرنا چاہیے تھا۔"، [6]

5. مقدار میں برابر، ہم وزن۔

"دراز مساوی تھا 24 طسوج کا اور ایک طسوج آٹھ جو معتدل کا۔"، [7]

[ترمیم] مترادفات

دَرْمِیانَہ، دُرُسْت، مَوزُوں،

[ترمیم] مرکبات

مُعْتَدِلُ الشَّرْب، مُعْتَدِلُ الْقِوام، مُعْتَدِلُ الْمِزاج، مُعْتَدِلُ النَّہار، مُعْتَدِل بِاالْفَرْض، مُعْتَدِلِ حَقِیقی، مُعْتَدِلِ طِبّی، مُعْتَدِل مِزاج، مُعْتَدِل مِزاجی، مُعْتَدِل نَبات، مُعْتَدِل نَبْضَہ

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1995ء، قومی زبان، کراچی، فروری، 51 )
  2. ( 1975ء، پردہ سخن، 15 )
  3. ( 1874ء، انیس، مراثی، 67:5 )
  4. ( 1994ء، نگار، کراچی، نومبر، 72 )
  5. ( 1970ء، پرورش اطفال اور خاندانی تعلقات، 209 )
  6. ( 1925ء، وقار حیات، 141 )
  7. ( 1929ء، فرہنگ عثمانیہ، 303 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter