معنی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


مَعْنٰی {مَع + نا (ا بشکل ی)} (فارسی)

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے، اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے، 1604ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


مَعْنی {مَع + نی}

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جمع غیر ندائی: مَعْنوں {مَع + نوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. ہر لفظ کا وہ محل جہاں وہ استعمال کیا جائے، مطلب، مفہوم، منشا۔

"ہمارے ہاں "مضمون".... کا لفظ بالعموم موضوع یا معنی یا داخلی تجربہ کی نشاندہی کے لیے مختص رہا ہے۔"، [1]

2. علم بیان ۔(نور اللغات)

3. سبب، وجہ، باعث۔

؎ ہوئی ہے پیار سے منہ کو دکھانے نیئں سو کیا معنی

سخن دے مہربانی کے سناتے نئیں سو کیا معنی، [2]

4. خوبی، لطف۔

؎ آئینہ خانہ میں وہ چھپے اپنے حسن سے

خوبی یہ حسن کی ہے یہ معنی حیا کے ہیں، [3]

5. باطن، اصلیت، ماہیت، حقیقت، مجاز کا عکس۔

"خدا دراصل ایک معنی کا نام ہے۔"، [4]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

meaning, intended sense, intent

[ترمیم] مترادفات

مَطْلَب، مَنْشا، مُراد

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1998ء، قومی زبان، کراچی، فروری57 )
  2. ( 1741ء، شاکرناجی، دیوان، 391 )
  3. ( 1892ء، شعور (نوراللغات) )
  4. ( 1936ء، شرر، مضامین، 122:3 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter