مقامی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


مَقامی {مَقا + می} (عربی)

عربی زبان سے مشتق اسم "مقام" کے ساتھ ی بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے "مقامی" بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ 1657ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی (واحد)

جمع غیر ندائی: مَقامِیوں {مَقا + مِیوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. { فقہ }جو سفر میں نہ ہو، ایک جگہ رہنے والا، مقیم (مسافر کا نقیض)۔

؎ رخصت کرے گی سب کو سحر دو گھڑی کے بعد

ہو گا مقامیوں کا سفر دو گھڑی کے بعد، [1]

2. کسی ایک مقام یا خاص ضلع یا علاقے تک محدود، کسی ایک جگہ سے تعلق رکھنے والا، کسی خاص نسل یا قوم سے وابستہ۔

"جہاں مقامی خانہ دار عورتیں، اپنی مدد آپ کے تحت.... اقدامات کرتی ہیں"۔ [2]

کسی جگہ سے منسوب (جب نام ظاہر کرنا مقصود نہ ہو، مثلاً مقامی ہوٹل، مقامی کلب)۔

"مصروف سائنسدان عبدالرّب نے مقامی میونسپل ہال.... میں لیکچر دیا"۔ [3]

3. { طب } کسی خاص حصے یا عضو تک محدود، کسی ایک حصے کا (درد، مرض، علاج)۔

"اگر کوئی مقامی شکایت ہو مثلاً ثبورات ہو جائیں.... تو اس کا باقاعدہ علاج کرانا چاہئے"۔، [4]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

residing, resident; s stationary; local

[ترمیم] مترادفات

قائِم، مُقِیم، اِقامَت،

[ترمیم] مرکبات

مَقامی اَخْبار، مَقامی اَفْسَر، مَقامی اَفْسَران، مَقامی اِنْتِظامِیَہ، مَقامی آبادی، مَقامی باشِنْدَہ، مَقامی بَلَنْدی، مَقامی بولی، مَقامی بِیماری، مَقامی تَعْطِیل، مَقامی تَقْسِیم، مَقامی ٹَیکْس، مَقامی حالات، مَقامی حُکُومَت، مَقامی خَبَرنامَہ، مَقامی خَبْریں، مَقامی رَنْگ، مَقامی زُبان، مَقامی سَرْدار، مَقامی سِیاسَت، مَقامی طَور پَر، مَقامی عَدالَت، مَقامی قِیمَت، مَقامی لِباس، مَقامی لوگ، مَقامی نام، مَقامی وَقْت

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1870ء، دیوان شرف (آغا حجو)105 )
  2. ( 1987ء، آ جاؤ افریقہ،145 )
  3. ( 1991ء، بدیسی مزاح، 57 )
  4. ( 1923ء، عصائے پیری، 159 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter