مقدس

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


مُقَدَّس {مُقَد + دَس} (عربی)

ق د س، مُقَدَّس

عربی زبان میں ثلاثی مجردکے باب سے مشتق اسم صفت ہے، اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ 1713ء کو "دیوانِ فائز دہلوی" یں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی (واحد)

جمع غیر ندائی: مُقَدَّسوں {مُقَد + دَسوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. پاک، طاہر، مطہر (شے، جگہ یا مقام وغیرہ)۔

"یہ مسجد بیت المقدس میں ہے اور بیت المقدس کا مقدس ترین حصہ ہے"، [1]

2. فرشتہ خصلت، نیک سیرت، قدسی فطرت (انسان) پارسا۔

؎ خرابات مغاں میں کام کیا ایسے مقدس کا

جناب شیخ کیوں پیر مغاں بن ٹھن کے بیٹھے ہیں، [2]

3. { مجازا } بزرگ، گرامی، لائق احترام، ذی حیثیت، عالی مرتبت۔

"اس نے ماں کے پاؤں اٹھا کر اپنے سینے پر رکھ لیا، ماں تم عظیم ہو، مقدس ہو"۔، [3]

4. مادّی خصوصیات سے بالاتر، منزہ، میرا۔

"بالزاک کا دعویٰ تھا کہ وہ سماج کا جنرل سیکرٹری ہے اور وہ لکھنے کے فن کو مقدس سمجھتا ہے"۔، [4]

5. معصوم، بے گناہ۔(فرہنگ آصفیہ)

[ترمیم] مترادفات

مَبْرُور، رُوحانی، پَوِتْر، قُدُس، تَبَرُّک، قُدُّوس، قُدْسی، پاک، پَوِتّر، مَعْصُوم، شَرِیف، طاہِر،

[ترمیم] مرکبات

مُقَدَّس اَمانَت، مُقَدَّس اَوتار، مُقَدَّس آدْمی، مُقَدَّس بُدھ، مُقَدَّس تَرِین، مُقَدَّس جَنْگ، مُقَدَّس خُوشْبُو، مُقَدَّس دَرَخْت، مُقَدَّس دِن، مُقَدَّس ڈوری، مُقَدَّس رات، مُقَدَّس رِوایَت، مُقَدَّس زَبان، مُقَدَّس زَمِین، مُقَدَّس زِیارَت گاہ، مُقَدَّس سَرْزَمِین، مُقَدَّس سَفَر، مُقَدَّس فَرِیضَہ، مُقَدَّس کِتاب، مُقَدَّس گائے، مُقَدَّس گِروہ، مُقَدَّس گھَر، مُقَدَّس مَقامات، مُقَدَّس مَہِینَہ، مُقَدَّس ہَسْتی

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1990ء، معراج اور سائنس 18 )
  2. ( 1911ء، دیوان ظہیر، 83:2 )
  3. ( 1998ء، افکار، کراچی، اگست، 56 )
  4. ( 1986ء، دنیا کی سو عظیم کتابیں، 691۔ )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter