منسوب

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


مَنْسُوب {مَن + سُوب} (عربی)

ن س ب، نَسَب، مَنْسُوب

عربی زبان میں ثلاثی مجردکے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ 1707ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی (واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. جسے نسبت دی گئی ہو، نسبت رکھنے والا، متعلق۔

"خسرو سے منسوب کھڑی بولی کی چیزیں ان دونوں پہچانوں پر پوری نہیں اترتیں۔" [1]

2. جس سے یا جس کی نسبت یا منگنی ہوئی ہو، منگیتر۔

؎ یوسف کی طرح خلق کے محبوب ہو گئے

پیارے جوان ہوتے ہی منسوب ہو گئے، [2]

3. موسوم، ملقب۔

"چین کے دریائے ہوانگ ہو کی تباہ کاری کی وجہ سے اس کو غم چین کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔"، [3]

4. جڑا ہوا، منسلک نیز مخصوص۔

؎ ان کو تو ہمیں شب سے کیا کرتے ہیں منسوب

تخصیص کو اکب کو فلک پر نہیں شب سے، [4]

5. کسی معاہدے، تعلق وغیرہ کے ذریعہ سے اتحاد، حلیف، حصہ دار۔

"وہاں کے آدمیوں نے اس سلسلہ کے منسوبوں میں سے کسی ایک کو حاکم بنایا۔"، [5]

6. کسی نامعلوم یا مفروضہ چیز سے حاصل شدہ، جس پر بہتان ہو منحصر، موقوف (نشے وغیرہ کا) عادی۔ (پلیٹس)

7. { ریاضی } منسوب عام، خارج قسمت سے نکالا ہو جرز (جیسے 16 کا 4 ہوتا ہے)۔

؎ ضرب اس منسوب کو کر بعد ازاں

اُس رقم اول میں اے جانِ جہاں، [6]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

connected (with), related (to), belonging (to), relative; depending (on)

[ترمیم] مترادفات

مَنْگیتَر، مُتَعْلِّق، وابَسْتَہ،

[ترمیم] مرکبات

مَنْسُوبِ شُدَہ، مَنْسُوبِ عام

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1995ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، 7 )
  2. ( 1875ء، دبیر، دفتر، ماتم، 53:1 )
  3. ( 1975ء، معاشی و تجارتی جغرافیہ، 56 )
  4. ( 1921ء، کلیات اکبر، 294:3 )
  5. ( 1897ء، تاریخ ہندوستان، 588:5 )
  6. ( 1879ء، مبادی الحساب منظوم، 100 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter