منصوبہ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


مَنْصُوبَہ {مَن + صُو + بَہ} (عربی)

ن ص ب، مَنْصُوب، مَنْصُوبَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجردکے باب سے مشتق اسم منصوب کے ساتھ ہ بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے منصوبہ بنا۔ اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1657ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

واحد غیر ندائی: مَنْصُوبے {مَن + صُو + بے} جمع: مَنْصُوبے {مَن + صُو + بے}

جمع غیر ندائی: مَنْصُوبوں {مَن + صُو + بوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. وہ کام جس کا ارادہ کیا گیا ہو، مقصود منشا، کوئی اہم کام، جس کا خیال یا تدبیر ذہن یا کاغذ وغیرہ میں محفوظ ہو، منشائے دل، مقصد، ارادہ، تدبیر، جوڑ توڑ۔

"امید ہے کہ یہ منصوبہ بھی کسی بڑی، تاخیر کے بغیر پورا کر لیا جائے گا۔"، [1]

2. شطرنج کی ساتوں بازی کا نام۔

؎ منصوبہ و چلن میں گر آگے ہے فرزیں بند

بازی کنیں خلل ہے جب آکر لگے ہے شہہ، [2]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

plan, design, project, scheme; determination; intention

[ترمیم] مترادفات

اِسْکِیم، تَجْوِیز، تَدْبِیر،

[ترمیم] مرکبات

مَنْصُوبَہ بازی، مَنْصُوبَہ بَنْد، مَنْصُوبَہ بَنْدی، مَنْصُوبَہ بَنْدی بورْڈ، مَنْصُوبَہ بَنْدی کَمِیشَن، مَنْصُوبَہ ساز، مَنْصُبوبہ باز، مَنْصُوبَہ کار

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1986ء، تنقید اور جدید اردو تنقید، 9 )
  2. ( 1741ء، دیوان شاکر ناجی، 204 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter