موتی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


موتی {مو(ومجہول)+تی} (پراکرت)

پراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے1503ء کو "نو سرہار" میں مستعمل ملتاہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

جمع غیر ندائی: موتِیوں {مو (و مجہول) + تِیوں(ومجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. ایک سفید چمکدار گول دانہ جو سیپی میں نکلتا ہے بطور جواہر اور دواء مستعمل، روایت ہے کہ سمندر میں ایک قسم کا کیڑا ہوتا ہے جو اپنے رہنے کیلئے سیپی بناتا ہے اگر سیپی کے اندر ریت یا کسی اور چیز کا ذرہ داخل ہو جائے تو وہ اسے چبتھا ہے اس لئے یہ کیڑا اس پر اپنا لعاب دھن لگاتا رہتا ہے اور وہ ذرہ بڑا ہو کر موتی بن جاتا ہے، مروارید، گوہر، در، لولو۔

"کیا اب موتی کی تجارت کا ارادہ ہے"۔، [1]

2. مصنوعی چمکدار دانے جو شیشے وغیرہ سے بنائے جاتے ہیں۔

"اس نے چھوٹے موتیوں کی ایک زنجیر دکھلا کر واپس نہیں لی"۔، [2]

3. { کنایۃ } ستارہ ( جو گول اور چمکدار ہوتا ہے)۔

"نہ جانے کتنے موتی، پھول اور ستارے افق در افق جگما رہے تھے"۔، [3]

4. { کنایۃ } آنسو۔

"آنکھ ملانے سے وہ کتراتے ہیں کہ آنسوئوں کے وہ موتی جنہیں وہ کتنی دیر سے۔۔۔چھپائے بیٹھے ہیں کہ چھلک کر باہر نہ آجائیں۔"، [4]

5. کتوں کا نام ( جو اکثر لوگ رکھتے ہیں)۔

"لیکن اللہ کی قدرت وہ ان سے چھٹکارا پانا چاہتا ہے چنانچہ انہیں پچکار کر موتی موتی" کہتا ہے، مگر وہ اسکی ٹانگ ہی نہیں چھوڑتے"۔، [5]

6. { کنایتہ } (حکمت و دانش کے) قول، اقوال زریں۔

"یہ ییغمبر کی شان ہے کہ وہ محض اور اسکی دوا ہی نہیں بتاتا بلکہ علاج کی پوری تفصیل بیان کر دیتا ہے اور حکمت و دانش کے موتی کسی اجر اور بدلے سے بے پروا ہو کر دنیا کے دامن میں ڈالتا جاتا ہے"۔، [6]

7. قطرہ ( پسینہ کا یا اوس وغیرہ کا، نہایت گول اور مدور چیز)۔

"وہ شبنم کے موتیوں سے تخیل کی لڑی پروتا ہے"۔، [7]

8. شفاف، آبدار، بیش قیمت۔

؎ اس میں ذلیل ہوئیں گے دو چار جان لو

موتی کی طرح رکھے خدا سب کی آبرو، [8]

[ترمیم] مترادفات

نَگ، دُر، گَوہَر، صَدَف،

[ترمیم] مرکبات

موتی پاک، موتی پُلاؤ، موتی پھُونْک، موتی جیسا، موتی جھارا، موتی چُور، موتی چُور کی زَنْجِیر، موتی چُور کے لَڈُّو، موتی سی آب، موتی سی آبْرُو، موتی کا چُونا، موتی کا دانَہ، موتی کا کُشْتَہ، موتی کا لَچھّا، موتی کا ہار، موتی کاٹھی، موتی کُٹی، موتی کی آب، موتی کی سِیپی، موتی کی لَڑی، موتی کی مانِنْد، موتی مالا، موتی مَحَل، موتی مَسْجِد، موتِیوں جَیسے، موتِیوں کا جھالا، موتِیوں کا زیوَر، موتِیوں کا سَہْرا، موتِیوں کا نِوالَہ، موتِیوں کا ہار، موتِیوں کے دانت، موتِیوں کے مول، موتِیوں میں سَفَید

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1990ء، کالی حویلی، 202 )
  2. ( 1992ء، اختر حسین رائے پوری کے افسانے 45 )
  3. ( 1990ء، رئیس امروہوی من اور شخیصت، 58 )
  4. ( 1991ء، سفر گشت، سفر نامہ امریکہ، 354 )
  5. ( 1990ء، جررم ظریفی، 57 )
  6. ( 1988ء، انبیائے قرآن، 77 )
  7. ( 1990ء، سرودنو، 45 )
  8. ( 1879ء، جان صاحب، 294 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter