نذر

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


نَذْر {نَذْر} (عربی)

بطور اسم نیز متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1665ء کو اردو میں "علی نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


نَذَر {نَذَر}

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: نَذْریں {نَذ + ریں (ی مجہول)}

جمع غیر ندائی: نَذْروں {نَذ + روں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. تحفہ جو بڑے لوگوں یا بادشاہوں وغیرہ کی خدمت میں پیش کیا جائے نیز کوئی سرکاری جاگیر ملنے یا کوئی عہدہ سنبھالنے پر حکومت یا اس کے نمائندوں کو ادا کی جانے والی رقم۔

"نذر، چڑھاوا، خصوصاً وہ نذر جو رعایا اپنے بادشاہ (Oblata) کو دیتی ہے"۔، [1]

2. پیش کش، پیش کرنے کا عمل، دینے کا عمل۔

"مقالات کے اہم نکات، خلاصے کے طور پر نذرِ سامعین کئے"۔، [2]

3. رشوت، گھونس۔

"سارے علاقے میں تہلکہ پڑ گیا لوگ اضافۂ لگان سے بچنے کے لیے انہیں نذریں پیش کرنے لگے"۔، [3]

4. انعام، بخشش، عطیہ، نذرانہ۔

"میں نے جو کچھ کہا اپنے ضمیر کے مطابق کہا اس لیے نذر قبول نہیں کر سکتا"۔، [4]

5. قربان، وقف، نثار، نچھاور، بھینٹ۔

؎ ہے جوشِ وفا عمر کے پیمانے بھرے ہیں

ہم صبح سے سر نذر کو ہاتھوں پر دھرے ہیں [5]

سپرد، حوالے۔

"زندگی کا کچھ حصہ تو حصول علم کی نذر ہو جاتا ہے اور کچھ حصولِ زر کی نذر"۔ [6]

6. کسی کے نام کی جانے والی شے، نامزد چیز۔

"اس زمانے میں قربانی (نذر) کی قبولیت کا یہ الہامی دستور تھا کہ نذر و قربانی کی چیز کسی بلند جگہ پر رکھ دی جاتی تھی اور آسمان سے آگ نمودار ہو کر اس کو جلا دیتی تھی"۔، [7]

7. نیاز، فاتحہ، چراغی۔

"اور ہاں قیصر پہلی تنخواہ ملے تو بڑے پیر صاحب کی نیاز ضرور دلوائیو"۔، [8]

8. منت، عہد، قرار، پیمان، اپنے اوپر کوئی کام یا چیز واجب کر لینا۔

"یہ لوگ جس کام کی اللہ کے لیے (نذر) منت مان لیتے ہیں اس کو پورا کرتے ہیں"۔، [9]

9. ڈراوا، تخویف، دھمکی، تنبیہہ۔(اسٹین گاس)

10. تحفے میں، نذر کے طور پر، سوغات کے طریقے پر۔

"خوشی خوشی اشرفی نذرے گیا"۔، [10]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

a vow; an offering, anything offered or dedicated; a gift or present (from an inferior to a superior); a fee paid to the state or to its representative on succeeding to an office or to property; an interview

[ترمیم] مترادفات

بھینْٹ، قُرْبانی، چَڑھاوا، نِیاز،

[ترمیم] مرکبات

نَذْرِ اَجَل، نَذْرِ اِمام، نَذْرِ آتِش، نَذْرِ آئِمَّہ، نَذْرِ خُدا، نَذْرِ دَرْگاہ، نَذْرِ دَسْتی، نَذْر گُزاری، نَذْرِ مُحَقَّر، نَذْرِ مُطْلَق، نَذْرِ مُعَلَّق، نَذْرِ مُعَیَّن، نَذْر نِثار، نَذْر و نِیاز، نَذْر ہے

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1987ء، کشاف، قانونی اصطلاحات، 1072:2 )
  2. ( 1993ء، نگار، کراچی، جنوری، 22۔ )
  3. ( 1922ء، گوشۂ عافیت، 80:1 )
  4. ( 1984ء، طوبٰی، 238 )
  5. ( 1874ء، انیس، مراثی، 99:1 )
  6. ( 1999ء، آئیڈیل منافق، 84۔ )
  7. ( 1988ء، انبیائے قرآن، 4۔ )
  8. ( 1990ء، تار عنکبوت، 36۔ )
  9. ( 1972ء، معارف القرآن، 637:8 )
  10. ( 1883ء، دربارِ اکبری، 548 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter