ٹانگ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


ٹانْگ {ٹانْگ (ن مغنونہ)} (سنسکرت)

ٹنگ، ٹانْگ

سنسکرت کے اصل لفظ ٹنگ سے ماخوذ اردو زبان میں ٹانگ مستعمل ہے اردو میں اصلی معن میں ہی بطور اسم مستعمل ہے 1636ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: ٹانْگیں {ٹاں + گیں (یائے مجہول)}

جمع غیر ندائی: ٹانْگوں {ٹاں + گوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. ران کی جڑ سے پاؤں تک کا حصہ۔

"کوٹھے کے زینے سے گرپڑے جس سے ان کی ایک ٹانگ میں سخت چوٹ آئی۔"، [1]

2. { عوام } حصہ، چوتھا حصہ، (دلال) چوتھائی حصہ۔ (پلیٹس؛ نوراللغات)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

the leg (from the hip to the foot); a share; a fourth part, a quarter (in the language of brokers)

[ترمیم] مترادفات

لات، رجل، ساق،

[ترمیم] مرکبات

ٹانْگ بَرابَر

[ترمیم] روزمرہ جات

ٹانگ پھنسانا 

بیچ میں دخل دینا، مزاحم ہونا۔

"بڑی نرمی سے سمجھایا کہ یہ سب بزنس کی باتیں ہیں بے کار عورتوں کو ٹانگ نہیں پھنسانا چاہیے۔"، [2]

ٹانگ مارنا 
{ عناصر } ٹانگ کا پیچ کرنا۔

"اس نے اپنی ٹانگ ماری کہ حریف چاروں خانے چت گرا۔"، [3]

مزاحمت کرنا، دخل انداز ہونا۔

"معاملہ بالکل صاف تھا۔ تم نے آکر خواہ مخواہ ٹانگ مار دی۔"، [4]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1923ء، سیرۃ النبیۖ، 569:3 )
  2. ( 1962ء، معصومہ، 127 )
  3. ( 1926ء، نور اللغات )
  4. ( 1975ء، اردونامہ، 237:5 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter