پائدان

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


پائِدان {پا + اِدان (کسرۂ ا مجہول)} (فارسی)

فارسی میں اسم پا کے ساتھ ئے برائے ترکیب لگانے سے پائے بنا۔ اس کے ساتھ فارسی لاحقۂ ظرف ذان لگانے سے اسم بنا۔ اردو میں سب سے پہلے 1932ء میں "روحِ ظرافت" میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


پائے دان {پا + اے + دان}

اسم نکرہ (مذکر)

جمع غیر ندائی: پائِدانوں {پا + اِدا (کسرہ ا مجہول) + نوں (و مجہول)}

[ترمیم] معانی

1. گاڑی پر چڑھنے کو پیر ٹکانے کا زینہ جو گاڑی کی حیثیت سے مختلف وضع کا ہوتا ہے اور سوار ہونے کے لیے سیڑھی کا کام دیتا ہے۔

"یکّے کی خوبیوں کا تذکرہ کیا جس میں پیر رکھنے کا پائدان بھی ہوتا ہے۔"، [1]

2. پاانداز، دری یا قالین وغیرہ کی وضع کا گدیلا یا ربڑ یا لوہے کی جالی وغیرہ جو پیر صاف کرنے کے لیے کمرے کی چوکھٹ کی دہلیز کے سامنے رکھا جاتا ہے، برش (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 186:1)۔

3. پاؤں رکھنے کا وہ لوہے یا لکڑی کا تختہ وغیرہ جس سے خراد، سینے کی مشین، بائسکل یا ارگن باجا وغیرہ چلاتے ہیں۔

"خراد کو صنوبر کی لکڑی کے پائدان کے ذریعے سے حرکت دی جاتی ہے۔"، [2]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1932ء، روح ظرافت، 50 )
  2. ( 1948ء، انجینیری زندگی کے عملی چالیس سبق، 83 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter