پابرکاب

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


پابَرَکاب {پا + بَرَکاب}

فارسی زبان سے اردو میں ماخوذ پا کے بعد ب بطور حرف جار لگا کر عربی سے اسم جامد رکاب بڑھانے سے مرکب وصفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے 1869ء کو "خطوط غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


پابَہ رَکاب {با + بَہ + رَکاب} پاے بَرَکاب {پاے + بَرَکاب}

صفت ذاتی

[ترمیم] معانی

1. سفر پر آمادہ، تیار، مستعد۔

"ایک ہفتہ کی رخصت اتفاقی کی درخواست کر دی تھی آج پابر کاب تھا۔"، [1]

2.جو عمر کی آخری منزل میں ہو یا مرنے کے قریب ہو۔

"میں تو یہ چاہتا ہوں کہ جو کچھ گذشتہ اور پابرکاب بزرگوں سے معلوم ہو جائے تو اس کو محفوظ کر دیں۔" [2]

عارضی، فانی، جلد ختم ہونے والا۔

"پہلے سے اتنے امیدوار بیٹھے ہیں کہ جدید لوگوں کے لیے کچھ ہو ہی نہیں سکتا پھر میں خود پابرکاب بیٹھا ہوا ہوں۔" [3]

[ترمیم] مترادفات

آمادۂ سَفَر، چَلَن ہار

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1924ء، انشائے بشیر، 301 )
  2. ( 1947ء، فرحت، مضامین، 248:6 )
  3. ( 1961ء، عبدالحق، خطوط، 145 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter