پابندی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


پابَنْدی {پا + بَن + دی} (فارسی)

فارسی زبان میں اسم پا کے ساتھ فارسی مصدر بستن سے مشتق صیغہ امر بند بطور لاحقہ فاعلی لگنے سے پابند اسم صفت بنا۔ اس کے ساتھ فارسی لاحق کیفیتی لگانے سے اسم بنا اور اردو زبان میں فارسی سے داخل ہوا۔ 1887ء میں "خیابانِ آفرینش" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت (مؤنث - واحد)

جمع: پابَنْدِیاں {پا + بَن + دِیاں} جمع غیر ندائی: پابَنْدِیوں {پا + بَن + دِیوں (و مجہول)}

[ترمیم] معانی

1. روک، اطاعت، فرمانبرداری، نوکری، ملازمت، استقلال، قیام، عادت، لحاظ؛ خیال؛ قید و بندش۔

؎ خدمت خلق پہ مائل نہیں پابندی سے

کام کرتے ہیں رضاکار رضامندی سے، [1]

[ترمیم] مترادفات

شَرْط، اَسِیری، بانْدھ، گِرِفْتاری، پابَسْتَگی

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1936ء، برق، مطلع انوار، 149 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter