پات

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


پات {پات} (سنسکرت)

پترن، پات

سنسکرت الاصل لفظ پترن سے ماخوذ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1611ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

جمع غیر ندائی: پاتوں {پا + توں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. پتا، برگ، درخت، ورق کتاب۔

؎ برباد کرو خوب منو جی کے چمن کو

باقی نہ رہے پھول تو اب پات بھی توڑو [1]

2. کانوں میں پہننے کا ایک زیور جو بالیوں میں لٹکایا جاتا ہے، پتا۔ (شبد ساگر، 2938:6 ؛ 2794)۔

"زیورات عورتوں کے۔۔۔پات"۔، [2]

3. { نجوم } کرہ فلک کا وہ مقام جہاں نچھتروں کے حلقے خط جدی کو کاٹ کر اوپر چڑھتے یا نیچے آتے ہیں۔ (ماخوذ: شبد ساگر، 2938:6)۔

"اور نچھتر مطلوب نواں و دسواں۔۔۔ٹھہرے تو نچھتر پات ہے۔"، [3]

4. دھات کا پتلا پرت یا ورق۔ (جامع اللغات، 4:2)۔

5. چٹھی، خط، پاتی کی تخفیف۔

"کبھی رحم آ گیا، خرچ پات کچھ بھیج دیا نہیں تو یہ بھی نہیں۔"، [4]

6. ہندی یا چک(جامع اللغات، 4:2)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

a leaf; an ornament; a draught or check on a banker

[ترمیم] مترادفات

پَتّا، بَرْگ، وَرَق، پَتْرا

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1921ء، اکبر، کلیات، 380:1 )
  2. ( 1868ء، توصیف زراعات، 251 )
  3. ( 1880ء، کشاف النجوم، 72 )
  4. ( 1936ء، راشدالخیری، ساجن موہن، 9 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter