پاتابہ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


پاتابَہ {پا + تا + بَہ} (فارسی)

فارسی زبان سے مرکب ہے۔ فارسی اسم پا کے ساتھ فارسی اسم تابہ ملانے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور 1888ء کو "رسالہ و حسن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


پائے تابَہ {پائے + تا + بَہ} پاتاوَہ {پا + تا + وَہ}

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

[ترمیم] معانی

1. موزہ، جُرّاب۔

؎ گھرے تھے جو گرمی کے اندھیر میں

پڑے پاے تابوں کے اب پھیر میں، [1]

2. کپڑے کی بنی ہوئی پمپ نما پاپوش جس کو موزے کی حفاظت کے لیے یا سردی سے بچنے کے لیے پہن لیتے ہیں؛ پتلے چمڑے کے بنے ہوئے جوتے جن کے تسمے پنڈلوں میں لپیٹ لیے جاتے ہیں۔

"موزے اور پاتابے تجھے سزاوار ہیں، بھلا آفتاب کو ایسی چیزیں کیا ضرور۔"، [2]

3. وہ کپڑے یا پتلے چمڑے کا تلا جو جوتے کے اندر پیروں کی حفاظت کے لیے رکھدیا جاتا ہے۔ (ماخوذ: فرہنگِ آصفیہ، 473:1)

4. وہ باریک چمڑہ جسے تلے کے اندرونی حصے پر چپکا دیتے ہیں۔ (ماخوذ: فرہنگ اثر، 218:2)

5. وہ جوتے نما غلاف جو مساجد یا دوسرے متبرک مقامات میں داخل ہونے کے لیے جوتوں پر چڑھا لیا جاتا ہے۔

[ترمیم] مترادفات

جُوتا، مَوزَہ، جُراب

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1932ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، 306 )
  2. ( 1939ء، حکایات رومی، 17:1 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter