پاتال

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


پاتال {پا + تال} (سنسکرت)

اصلاً سنسکرت کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور اپنی اصلی صورت اور اصلی معنوں میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1611ء میں "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جمع غیر ندائی: پاتالوں {پا + تا + لوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. زمین کا سب سے نچلا طبقہ، تحت الثریٰ، سات طبقات میں آخری ساتواں؛ ناگوں اژدہوں اور شیطانوں کا مسکن۔

؎ کاٹ کر پیپل کی شاخیں شیخ جی خوش ہو گئے

یہ نہیں سوچا کہ ہیں اس کی جڑیں پاتال میں، [1]

2. ایک برتن جس میں دھاتوں کو کشتہ کرتے ہیں۔

(جامع اللغات، 4:2)

3. سمندری آگ۔

(جامع اللغات، 4:2)

4. غار، گڑھا، گچھا، بل۔

(جامع اللغات، 4:2؛، شبدساگر، 2939:6)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

regions according to hindus under the earth or towards the south pole inhabited by a serpentine race, infernal regions, hell

[ترمیم] مرکبات

پاتال جَنْتَر، پاتال لوک

[ترمیم] روزمرہ جات

پاتال کی خبر لانا 

تہہ یا گہرائی تک پہنچنا، پوشیدہ راز یا چھپی ہوئی بات معلوم کر لینا۔

"ایسے گدھے تھوڑی ہیں کہ بات کی تہہ کو نہ پہنچیں گے، اجی ہم تو پاتال کی خبر لانے والے ہیں"، [2]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1931ء، بہارستان، 645 )
  2. ( 1922ء، اودھ پنچ، لکھنءو، 19 (ضمیمہ، 21:11) )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter