پاتر 1

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


پاتَر {پا + تَر} (سنسکرت)

سنسکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ 1824ء کو "سیرعشرت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. برتن، ظرف، جام، طشتری، مرتبان، برتن جس میں کوئی چیز رکھی جائے یا ذخیرہ کی جائے، وہ چیز جو سہار دے۔

"یہ شریر دکھوں کا پاتر ہے۔"، [1] 2. دریا کا راستہ، طاس (پلیٹس)۔

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

a vessel

صفت ذاتی

[ترمیم] معانی

1.وزیر، مشیر؛ مہنت۔

"راے جاج نگر کے دربار میں بیس پاتر موجود تھے۔" [2]

لائق، قابل۔

"جہاں پاتر کو دان دیا ہوا سکھدائی ہوتا ہے وہاں کپاتر کو اس کا ہزارواں حصہ دیا ہوا اس سے ہزار گنا زیادہ دکھدائی ہوتا ہے۔" [3]

2. ہوشیار، طرار، چالاک۔

"ان میں سے ایک نونچھی بڑی پانر تھی، بولی ایک جراح مرا آشنا ہے۔"، [4]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

capable, worthy, able, elligible, fit

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1920ء، یوگ واشٹ، 36 )
  2. ( 1938ء، تاریخ فیروز شاہی، 124 )
  3. ( 1915ء، آریہ سنگت رامائن، 37:1 )
  4. ( 1824ء، سیر عشرت، 30 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter