پاجی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


پاجی {پا + جی} (سنسکرت)

پاییے، پاجی

سنسکرت الاصل لفظ پاییے سے فارسی میں ماخوذ پاجی اپنی اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے اردو میں سب سے پہلے 1810ء کو "کلیات میر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی

جمع ندائی: پاجِیو {پا + جِیو (و مجہول)}

جمع غیر ندائی: پاجِیوں {پا + جِیوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. ذلیل، کمینہ، فرومایہ، رزدیل۔

؎ شہدے ہیں بے حیا ہیں لفنگے ہیں خوار ہیں

پاجی ہیں ہدگہر ہیں دنی ہیں چمار ہیں، [1]

2. شریر، بدذات۔

"ظاہر ہے کہ یہ کافروں کا ایک پاجی گروہ ہے جو رندیقوں سے بھی بدتر ہے۔"، [2]

3. کم درجے کا پیش خدمت، ادنٰی ملازم۔

"شیخ شجاع الملک نے جاوا نام پاجی کو تین ہزار پیادے قصباتی دے کر قلعے کی حراست سپرد کی تھی۔"، [3]

[ترمیم] مترادفات

کَمِینَہ، ذَلِیل، پَسْت، غنڈہ، بھَڑْوا، لُچّا، شُہْدا، دوغْلا، پوچ، کُتّا،

[ترمیم] مرکبات

پاجی کا قَرْضَہ، پاجی پَرَسْت، پاجی پَن

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1948ء، سرود و خروش، 267 )
  2. ( 1956ء، مناظر احسن گیلانی، عبقات، 95 )
  3. ( 1897ء، تاریخ ہندوستان، 75:4 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter