پارا

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


پارا {پا + را} (سنسکرت)

پارہ، پارا

اصلاً سنسکرت کا لفظ ہے۔ سنسکرت میں اس کا تلفظ پارہ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اور مندرجہ تلفظ (پارا) کے ساتھ بطور اسم مستعمل ہے۔ 1419ء میں ادات الفضلا میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


پارَہ {پا + رَہ}

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

واحد غیر ندائی: پارے {پا + رے}

جمع: پارے {پا + رے}

جمع غیر ندائی: پاروں {پا + روں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. ایک سیال دھات کا نام جو سفید وزنی اور بے قرار یا متحرک ہوتی ہے تنہا آنچ پر نہیں ٹھہرتی، سیماب۔

؎ جب تجھ بن لگتا ہے تڑپنے جائے ہے نکلا ہاتھوں سے

ہے جو گرہ سینے میں اس کو دل کہیے یا پارا ہے، [1]

2. { مجازا } پارے کے ذریعے گرمی ماپنے کا آلہ، تھرمامیٹر، حرارت پیما، تپش پیما۔

"پارا لگا کر ان کی حرارت کا اندازہ کیا جاتا ہے۔"، [2]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

quicksilver, mercury

صفت ذاتی [3]

[ترمیم] معانی

1. بھاری، وزنی۔

"تمہاری مگدر کی جوڑی تو پارا ہو رہی ہے مجھ سے نہیں اٹھ سکتی۔"، [4]

2. بیقرار، مضطرب، ایک جگہ نہ ٹھہرنے والا۔

(نوراللغات، 6:2)

[ترمیم] مترادفات

رَس، سِیماب، مَرْکَری،

[ترمیم] روزمرہ جات

پارا اترنا 

غصہ دھیما ہونا، جوش فرو ہو جانا۔

"میرے کہنے سے ذرا بی انا جی کا پارا اترا"، [5]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1810ء، میر، کلیات، 307 )
  2. ( 1925ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، 10، 10:18 )
  3. ( مذکر - واحد )
  4. ( 1960ء، مہذب اللغات، 474:2 )
  5. ( 1947ء، فرحت، مضامین، 58:7۔ )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter