پانی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


پانی {پا + نی} (سنسکرت)

پانیین، پانی

سنسکرت میں اصل تلفظ پانی ین کے ساتھ رائج تھا۔ اردو میں داخل ہوا اور پانی استعمال ہونا شروع ہوا۔ 1582ء میں "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

جمع غیر ندائی: پانِیوں {پا + نِیوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. آب، جل، قدیم تصور کے مطابق اربعہ عناصر میں سے ایک عنصر جو جدید سائنس کے مطابق آکسیجن اور ہائیڈروجن کا سیال مرکب ہے، H2O "ہر ملک اور قوم نے جنگ پر روپیہ پانی کی طرح بہایا تھا"۔، [1]

2. { کنایۃ } شراب۔

؎ روزہ کیا رکھیں وہ مے خوار جو مے خانے میں

پانی پی پی کے شب و روز گزر کرتے ہیں، [2]

3. بارش، مینھ۔

دنیا میں سب سے زیادہ پانی کہاں پڑتا ہے۔، [3]

4. عرق، افشردہ۔

"دو گلٹ کے پیالے اور کلون کے پانی کی دو شیشیاں" [4]

پسینہ۔

(نوراللغات، 19:2)

5. { مجازا } آنسو۔

؎ تپتے بن میں رہے پیاسے تو یہ سوکھا پانی

بچے روئے بھی تو آنکھوں سے نہ نکلا پانی، [5]

6. شرم و حیا(آنکھوں کی نسبت سے)۔

"اس کی آنکھوں میں ذرا پانی نہیں"۔، [6]

7. (تلوار وغیرہ) کی دھار، تیزی، کاٹ۔

؎ ظفر تج گھر ہے چاکر ہوا و ندیاں کی صف پہ تو ور ہے

بہے طوفان کا لہر ہو تری شمشیر کا پانی، [7]

؎ نہ ہوا سبط پیمبر کو میسر پانی

آہ اے تیغ ترے منہ پہ ہے کیونکر پانی، [8]

8. ملمع۔ (سونے یا چاندی وغیرہ کے ساتھ)۔

"اس پر ..... سونے کا پانی چڑھایا تھا"۔، [9]

9. اصل نسل۔

"پانی کھیت کا اچھا جانور"۔ [10]

حوصلہ و ہمت، طاقت، بل بوتہ۔

"دلیر دھونکل! دکھاؤں تجھ کو کہ مجھ میں ہے کس قدر پانی"۔ [11]

10. رطوبت، تری۔

"آبلہ ٹوٹ گیا اور پانی نکل گیا"۔، [12]

11. مرغوں کی لڑائی کا درمیانی وقفہ(ان کے تازہ دم ہونے کے لیے)۔

"رکھو برابر لڑائی کو دونوں ہوا میں بھرے ہوئے ہیں، پانی ان کا کون کرے"۔ [13]

مرغ کی لڑائی، مرغوں کا گھڑی بھر مقابلہ، کشتی۔

آج ..... ماشاء اللہ سے چشم بد دور ساتواں پانی تھا۔ [14]

12. { معیوب } نطفہ، معنی۔

"خاوند کے پانی ..... کا جمع ہونا، زانی کے پانی کے ساتھ ایک رحم میں کیسے درست ہو گا"۔ [15]

دودھ (عورتوں کے لیے)۔

اب پانی پڑنے لگا ہے یعنی جوان ہو چلی ہے۔ [16]

13. آب و تاب، چمک دمک، رونق، تازگی[17]۔

14. { پتنگ بازی }وہ کنکوا جو تناؤ پر نہ ہو اور پیٹا چھوڑ دے(فرہنگ آصفیہ، 281:1)۔

15. یخنی۔

"گوشت کو دھو کر ..... یخنی پکانے کو رکھیں جب گوشت گل جائے تو اتار لیں اور گوشت کو الگ کر لیں۔ پانی کو الگ کسی برتن میں نکال کر رکھیں"۔، [18]

16. بدمزہ، پھیکا ہونے کی کیفیت یا حالت۔

"یہ آم پانی نکلا"۔، [19]

17. ٹھنڈا یا سرد ہونے کی حالت یا کیفیت۔

"توا پانی پڑا ہے"۔، [20]

18. آسان یا سہل ہونے کی کیفیت۔

؎ ہر بحر میں دریا کی روانی نظر آئے

پتھر کا بھی مضموں ہو تو پانی نظر آئے، [21]

19. چلن، شہرت، عزت(جامع اللغات، 19:2)۔

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

Water

[ترمیم] مترادفات

جَل،آب

[ترمیم] مرکبات

پانی بیل، پانی دیوا، پانی کا بال، پانی کا دَباؤ، پانی کا شَباب، پانی کی چھاگَل، پانی کی دھَکیل، پانی کی سَرْسَراہٹ، پانی پانی، پانی پی کَر، پانی کا بُلْبُلا، پانی کا ریلا، پانی کا سانْپ، پانی میں، پانی کا نَقْش، پانی کا نِکاس، پانی کی چادَر، پانی کے مول

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1953ء، امن کے منصوبے، آغا اشرف، 57 )
  2. ( 1870، الماس درخشاں، 164 )
  3. ( 1963ء، آفت کا ٹکڑا، 128 )
  4. ( نیپولین اعظم، 373:5 )
  5. ( 1951ء، آرزو (مہذب اللغات 486:2) )
  6. ( فرہنگ آصفیہ، 481:1 )
  7. ( 1678ء، کلیات، غواصی، 97 )
  8. ( 1906ء، گلزار بادشاہ، 63 )
  9. ( 1940ء، ہم اور وہ، 43 )
  10. ( 1895ء، فرہنگ آصفیہ،481:1 )
  11. ( 1901ء، عشق و عاشقی کا گنجینہ، 8 )
  12. ( 1926ء، نوراللغات، 19:2 )
  13. ( 1879ء، بوستانِ خیال، 256 )
  14. ( 1954ء، اپنی موج میں، 26 )
  15. ( 1866ء، تہذیب الایمان (ترجمہ) 74 )
  16. ( ماخوذ : فرہنگ آصفیہ، 481:1 )
  17. ( ماخوذ: جامع اللغات، 19:2 )
  18. ( 1932ء، مشرقی مغربی کھانے، 125 )
  19. ( 1926ء، نوراللغات، 19،2 )
  20. ( 1895ء، فرہنگ آصفیہ، 482:1 )
  21. ( 1875ء، مراثی، مونس، 121:3 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter