پا 2

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


پا {پا} (سنسکرت)

پانا، پا

سنسکرت زبان سے ماخوذ مصدر پانا سے صیغہ امر پا اردو میں بطور فعل متعدی اور فعل لازم استعمال ہوتا ہے۔ 1798ء کو "دیوانِ مہر سوز (قلمی نسخہ)" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی

فہرست

[ترمیم] معانی

1. پانا سے تکمیلِ فعل کے لیے

[ترمیم] مرکبات

میں مستعمل۔ قرائن سے نتیجہ نکال لینا، اشارے کناے سے جان لینا۔

؎ جنبش ابرو سے کچھ بتلا گیا

قتل کا مژدہ ہے یہ میں پا گیا، [1]

2. تاڑ لینا، بھانپ لینا۔

؎ دردِ دل کس طرح چھپاتے ہم

آنکھوں آنکھوں میں پا گیا کوئی، [2]

3. سمجھ لینا، دریافت کر لینا۔

"کچھ فہمیدہ ہندو انگریزی تعلیم کی بدولت اس گُر کو پا گئے ہیں۔"، [3]

4. حاصل کر لینا، پا لینا۔

؎ جو یہ میرے دامن کو پا جائیں گی

تو پنجوں کے کانٹوں میں الجائیں گی، [4]

فعل لازم

[ترمیم] معانی

1. مل جانا (کسی چیز کا)۔

؎ ایسے کچھ خوش خوش نظر آتے ہیں آج افراد قوم

پا گئی گویا سلیماں کی انہیں انگشتری، [5]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1798ء، مہر سوز، دیوان (قلمی نسخہ)13 )
  2. ( 1946ء، طورہ آوارہ، 99 )
  3. ( 1907ء، اجتہاد، 43 )
  4. ( 1910ء، قاسم اور زہرہ، 79 )
  5. ( 1900ء، کلیات نظم حالی، 92:2 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter