پا 5

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


پا {پا} (فارسی)

فارسی زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ سنسکرت میں اس کے مترادف لفظ پاد استعمال ہوتا ہے۔ ممکن ہے فارسی میں سنسکرت سے آیا ہو لیکن اردو میں فارسی کے ذریعے داخل ہوا اور بطور اسم جامد مستعمل ہے۔ 1794ء کو "دیوان اثر" میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


پاے {پاے}

اسم نکرہ (مذکر - جمع)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. پاؤں، قدم۔

؎ غیروں کا پائمال نہیں عرصۂ خیال

اس رہگزر میں ایک بھی آواز پا نہیں، [1]

2. نیچے، زیر، تحت۔

(فرہنگ آصفیہ، 472:1)

3. (

[ترمیم] مرکبات

میں) استقرار، قیام، استقلال؛ بیخ، بنیاد وغیرہ کے معنی میں مستعمل ہے۔ (فرہنگ آصفیہ، 472:1)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

the leg, foot

[ترمیم] مترادفات

پاؤں، گام، جَڑ، اَصْل،

[ترمیم] مرکبات

پاپوش دَرْ بَغَل، پاپوشِ زَر، پاپوش سے، پاپوش کاری، پاتابی، پاچال، پاچاہ، پاچَپّی، پاخَطّ، پاخُورْدَہ، پاداری، پادام، پادامی، پادَرْ آتِش، پادَرْ رَکاب، پادَرْ ہَوا، پادَراز، پادَرْاُفْتادْگی، پادَسْت، پادُکان، پادَو، پابوس، پابَرْ آتَش، پابَجَولاں، پابَجَولاں، پا اَفْشار، پاروب، پاشِکَسْتَہ، پاعَلَم خواں، پاکار، پاکُوب، پالَکْڑی، پائے بازی، پائے پَرْکار، پائے تَرْسا، پاے پیشانی، پائے داری، پائے زِہ، پائے کار، پائے کوفْتَن، پائے گِیر، پائے لَنْگ، پا اَنْداز، پا بَجَولاں، پا بَدامَن، پا بَرَہْنَہ، پا زَنْجِیر، پااُفْتادَہ، پااَفْزار، پابَجائی، پابَرآتَش، پابَرَکاب، پابَزَنْجِیر، پابَسْت، پابَگِل، پابَنْد، پابَنْدی، پاپوش، پاپوش بازی، پاپوش گاہ، پاپِیادَہ، پاتابَہ، پاتُراب، پاخانَہ، پاخَراشی، پازیب، پازیبی، پاشَکَسْتَہ، پاشُویَہ، پاکوب، پاکوبی، پالَغْز، پامال، پامال زَمِین، پامَرْد، پامَرْدی، پامُرِید، پاموز، پانام، پاوَرَق، پاوَرَقی، پایاب

[ترمیم] روزمرہ جات

پابند ہونا۔ 

پاءوں میں زنجیر پڑ جانا، کسی معاملے میں اُلجھ جانا، کسی قانون کی زد میں آ جانا، کسی کے زیراثر آ جانا؛ کوئی روک مزاحمت یا بوجھ وغیرہ کے سبب اٹک جانا؛ کسی کام میں اڑنگا پیدا ہو جانا؛ (مجازًا) شادی ہو جانا، کسی سے نکاح کر لینا۔ (پلیٹس)

[ترمیم] ضرب الامثال

پاپوش جانے 

خبر نہیں، کیا معلوم، لاتعلقی کے اظہار کے لیے۔

؎ دل لے کے وہ کہتے ہیں کہ جانے میری پاپوش مطلب یہ ہے پامال کیا ہے کفِ پا نے، [2]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1958ء، تار پیراہن، 114 )
  2. ( راسخ عظیم آبادی، (نوراللغات، 2:2) )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter