پیٹ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


پیٹ {پیٹ (ی مجہول)} (سنسکرت)

پٹ، پیٹ

سنسکرت میں اسم پٹ سے ماخوذ پیٹ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1528ء کو "لازم المبتدی (قلمی نسخہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. بدن کے سامنے کا وہ حصہ جو پسلیوں سے نیچے اور کمر سے ملا ہوتا ہے، شکم، بطن۔

؎ توند کالی جو کھول جائے لیٹ

آ نہیں ہے تنور اس کا پیٹ، [1] 2. حمل، گربھ۔

؎ مگر ہے پیٹ تو خدشہ ہے اس کے گرنے کا

گرا نامہ نظر ہو تو جائیں خود سرکار، [2]

3. { مجازا } اولاد۔

"اگر سعید اس طرح بھوکا سو جاتا تو دل پر کیا گزرتی، اے نادان ! بہن کے پیٹ اور اپنے پیٹ میں اتنا فرق?"، [3]

4. اندرون، بھیتر، باطن، دل۔

"میں ساری کیا جانوں کہ اس کے پیٹ میں کیا ہے۔"، [4]

5. خوراک، غذا، روزی۔

"سب پیٹ کی خاطر سختی اٹھاتے ہیں۔"، [5]

6. جوف، دور، محیط، اندر کا حصہ۔

؎ ہیرا تھا بدن رنگ زمرد سے بھرا تھا

جوہر نہ کہو پیٹ جواہر سے بھرا تھا، [6]

7. گنجائش، سمائی۔ (نوراللغات)۔

کسی ظرف کا وہ وسطی حصہ جو باہر کی طرف نکلا ہو۔

"سقے نے پکارا مشک آئی ہے ---- گھڑونچی پر رکھے ہوے مٹکوں میں جن کے پیٹ کائی سے سبز ہو رہے تھے پانی بھر دیا۔" [7]

8. دائرے کا اندرونی حصہ، محیط کے اندر کی سطح، وسط، درمیان۔

"ح خالی جیم کے پیٹ میں ایک نقطہ۔"، [8]

9. بندوق یا توپ کے گولے کی قریب کی جگہ، توپ کی وہ جگہ جہاں گولا ٹھہرے۔ (مہذب اللغات)۔

10. حوصلہ، ظرف۔ (نوراللغات)

11. طمع، لالچ، حرص۔ (ماخوذ : فرہنگِ آصفیہ)۔

12. رحم، بچہ دان، کوکھ (مجازاً) ماں باپ۔

"لڑکی پیٹ میں تھی اور نکاح ہو گیا۔"، [9]

13. { آراکشی } آرے کا اندرونی خمیدہ رُخ۔

(اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 19:1)

14. { دب گری } کُپے کا بیچ کا پھولا ہوا حصہ۔

(اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 18:2)

15. وہ گھی کی مقدار جو مٹھائی کی خستگی کے لیے اس کے خشک میدہ میں دی جائے، جیسے آدھ سیر پیٹ کے بالوشاہی۔ (فرہنگِ آصفیہ)۔

16. چکی کے پاٹوں کا وہ تل جو دونوں کو جوڑنے سے اندر پڑے۔ (شبد ساگر)

17. سل وغیرہ کا وہ حصہ جو کوٹا ہوا اور کھردرا رہتا ہے اور جس پر رکھ کر کوئی چیز پیسی جاتی ہے۔ (شبد ساگر)۔

18. تھیلی، ٹوکری؛ غار، گڑھا۔ (پلیٹس)۔

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

belly, abdomen

[ترمیم] مترادفات

بَطْن، جَوف، شِکَم، پوٹا، مُحِیط، حِرْص، دوزَخ،

[ترمیم] مرکبات

پیٹ بَنْد، پیٹ بھَر کر، پیٹ بھَرا، پٍیٹ بھَراؤ، پیٹ بھَرے کا، پیٹ پُوجا، پیٹ پوچَن، پیٹ چوٹْٹی، پیٹ کا، پیٹ کا بَنَج، پیٹ کا بَنْدَہ، پیٹ کا پِٹھُو، پیٹ کا پِٹھُّو، پیٹ کا پَرْدَہ، پیٹ کا پھَل، پیٹ کا ٹُوٹا، پیٹ کا دھَنْدا، پیٹ کا کَپَٹّی، پیٹ کا کُتّا، پیٹ کا گَہْرا، پیٹ کا مارا، پیٹ کی بات، پیٹ کی فِکْر، پیٹ کی کھَری، پیٹ کی مار، پیٹ کے بال، پیٹ کے بَل، پیٹ کے واسْطے، پیٹ مَرانی، پیٹ میں پِٹھُّو، پیٹ یالُو، پیٹ پَرَسْت، پیٹ کا ہَلْکا

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1810ء، مہر، کلیات : 1043 )
  2. ( 1938ء، کلیاتِ عریاں، 68 )
  3. ( 1936ء، گردابِ حیات، 45 )
  4. ( 1880ء، فسانۂ آزاد، 74:2 )
  5. ( 1886ء، حیاتِ سعدی، 130 )
  6. ( 1874ء، انیس، مراثی، 20:2 )
  7. ( 1963ء، دلی کی شام، 124 )
  8. ( 1914ء، اردو قواعد، 281 )
  9. ( 1913ء، چھلاوا، 83 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter