چاندنی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


چانْدْنی {چانْد (ن مغنونہ) + نی} (سنسکرت)

چَنْدرَہ، چانْدْنا، چانْدْنی

سنسکرت زبان کے لفظ چندرہ سے ماخوذ چاندنا بنا اور ی لاحقۂ نسبت لگانے سے چاندنی بنا۔ قیاس کیا جاتا ہے کہ پنجابی کے لفظ چُند سے بھی ماخوذ ہے۔ 1684ء میں "رضوان شاہ و روح افزا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: چانْدْنِیاں {چانْد (ن مغنونہ) + نِیاں} جمع غیر ندائی: چانْدْنِیوں {چانْد (ن مغنونہ) + نِیوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. چاند کی روشنی؛ تابِش ماہ۔

؎ کہیں مہر کو تاج زرمل رہا تھا

عطا چاند کو چاندنی ہو رہی تھی [1]

چمک دمک، آب و تاب، روشنی۔

؎ وہ داغ جن سے چاندنی چھٹکی اندھیری گور میں

وہ داغ جن سے چاندنا پھیلا ہے میری گور میں [2]

2. سفید چادر یا فرش (جو دری وغیرہ کے اوپر بچھاتے ہیں)۔

"حقے کا پانی ٹپکتا چلا آ رہا ہے یہ بھی کوئی نہیں دیکھتا کہ چاندنی پر رکھا گیا تو دھبہ پڑ جائے گا۔"، [3]

3. سفید براق کپڑا یا لباس، چاند کی طرح صاف شفاف۔

؎ دوپٹا چاندنی کا اوڑ جو تو صحن میں نکلے

عجب کیا چادر مہ ہو عیاں دامان و پلے سے، [4]

4. ایک قسم کا سفید پھول (بقول اطبا خفقان کے مرض میں مفید ہے)؛ وہ پودا جس میں یہ پھول لگتا ہے، لاطینی Tabernaemontana Coronaria۔

؎ کھلے چاندنی اور بیلے کے پھول

ادھر پھول اجلے ادھر چاندنی، [5]

5. { مجازا } زیب و زینت، دلکش، بارونق، نظر گیر۔

؎ چار دن چاندنی دکھاؤ گے

وہی اندھیر پھر مچاؤ گے، [6]

6. { موسیقی } کیدا رار راگ کی ایک قسم۔

"فقیر نے بین کار کو چاندنی راگ کی فرمائش کی۔"، [7]

7. { سلوتری } گھوڑے کا نیچے کا جبڑا بگڑ جاتا ہے، لگوا، ٹیٹنس۔

(اصطلاحات پیشہ وراں، 95:5)

8. مکانات وغیرہ پر بنی ہوئی وہ جگہ جہاں بیٹھ کر چاندنی کا لطف اٹھایا جاتا ہے، یہ بھی برساتی کی طرح بنائی جاتی ہے، مہتابی۔

"چھوٹے چھوٹے کچے مکان جن کی چاندنیاں یا تو نیچی تھیں یا پھر ایک منزلہ ہی تھے۔"، [8]

9. سائبان، شامیانہ۔ (پلیٹس)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

the moon beams, moonlight; name of a flower; a cloth spread over a carpet; anything white and shining

[ترمیم] مرکبات

چانْدْنی چَوک

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1924ء، بانگ درا، 48 )
  2. ( 1916ء، انشائے بشیر، 110 )
  3. ( 1932ء مضامین فرحت، 48:3 )
  4. ( 1864ء، دیوان حافظ ہندی، 83 )
  5. ( 1932ء، بے نظیر شاہ، کلام بے نظیر، 247 )
  6. ( 1871ء، فریب عشق، 27 )
  7. ( 1897ء، کاشف الحقائق، 2، 418 )
  8. ( 1971ء، انگلیاں فگار اپنی، 290 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter