چیز

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


چِیز {چِیز} (فارسی)

فارسی زبان سے ماخوذ اپنی اصل حالت اور اصل معنی کے ساتھ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1603ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسمجامد (مؤنث - واحد)

جمع: چِیزیں {چی + زیں (ی مجہول)}

جمع غیر ندائی: چِیزوں {چِی + زوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. شے، جنس، سامان۔

"ڈراینگ روم میں بھونپو والا آلہ فوٹو گراف مع قوالیوں نعتوں تھیٹر کی چیزوں اور غزلوں کے ریکارڈوں کے انبار پر موجود تھا۔"، [1]

2. زیور، جواہر، گہنا پانا۔

"کیا خدا نہ کرے بیچ ڈالنے کی نیت ہے .... چیز صندوقچے نہ پڑی رہی مہاجن کے پاس رکھی رہی۔"، [2]

3. گیت؛ راگ، ٹھمری، ٹپہ، غزل۔

"سکھیاں ایک صف میں کھڑی ہو کرنا ٹک کی تصنیف کی ہوئی کوئی چیز گائیں۔"، [3]

4. امانت، دھروڑ۔ (نوراللغات)

5. حقیقت، وقعت، رونق۔

"دیکھیں تو سہی تم ہو کیا چیز? جس شخص کی یہ راہ نہ ہو وہ حکمت میں کوئی چیز نہیں۔"، [4]

6. مٹھائی شیرنی (جو بچوں کو دی جائے)۔

"اجی حضرت ہمیں تو بھوک لگی ہے، چیز دو۔"، [5]

7. (بڑی کے ساتھ) قرآن شریف۔

"جب بڑی چیز کہیں گی تو قرآن شریف سے مراد ہو گی۔"، [6]

8. دوست ہم جنس، ساتھی، رفیق۔

"آپ تو ہماری چیز ہیں ہم سے بچ کر کہاں جائیں گے۔"، [7]

9. { طبیعات } مادّہ۔ (پلٹیس)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

thing, commodity

[ترمیم] مترادفات

بَسْت، شَے، سامان،

[ترمیم] مرکبات

چِیز بَسْط، چِیز میں چِیز، چِیزْبَسْت

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1976ء، سالنامہ نقوش، لاہور، جنوری، 64 )
  2. ( 1867ء، مراۃ العروس، 143 )
  3. ( 1957ء، لکھنو کی شاہی اسٹیج، 90 )
  4. ( 1925ء، حکمۃ الاشراق، 13 )
  5. ( 1911ء، قصہ مہر افروز، 32 )
  6. ( 1926ء، نوراللغات، 576:2 )
  7. ( 1892ء، سفرنامہ روم و مصر و شام، 119 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter