کالی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

کالی {کا + لی} (سنسکرت)

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم کالا کی تانیث ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے 1609ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی

جنسِ مخالف: کالا {کا + لا}

جمع: کالِیاں {کا + لِیاں}

جمع غیر ندائی: کالِیوں {کا + لِیوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. سیاہ فام، کوئلے یا تارکول کے رنگ کی، کالا اسود کی تانیث۔

"بھوں بھوں کرتی ایک کالی موٹر میری طرف لپکی۔"، [1]

2. بے نور، تاریک۔

؎ ان کی تو شان ہی نرالی ہے

نہ ہوں تارے تو رات کالی ہے، [2]

اسم نکرہ [3]

[ترمیم] معانی

1. { ہندو } کالے رنگ کی درگا بھوانی دیوی، شیوجی کی استری، کالی دیوی، کالی مائی۔

؎ یہ اندھیرا گھپ کہ سورج، چاند، تارے لاپتا

یہ دھواں گھٹتا ہوا، کالی کی بل کھائی لٹیں، [4]

2. (قدیم) لکھنے کی سیاہی، روشنائی۔

؎ نہ لِک سک قلم دُک تے گھٹتا اتھا

رخے پر قلم کالی سٹتا اتھا، [5]

3. کالے رنگ کا خال یا مسّا۔ جسم کی کھال پر ہلکے بھورے رنگ کا دھبا، جھائیں۔

(پلیٹس)

4. ایک سانپ جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اسے سری کرشن جی نے کالی دہ (جمنا کے بھنور) سے باہر نکالا تھا اور اس کی پھنکار سے ان کا رنگ سیاہ ہو گیا تھا، اس سانپ کے ایک سو دس پھن بتائے گئے ہیں۔

؎ جس دہ میں لَو دے من موہن واں آن چھپا تھا اک کالی

سرپانوں سے ان کے آ لپٹا اس دہ کے بھیتر دیکھتے ہی، [6]

[ترمیم] مرکبات

کالی پَہاڑ، کالی جھانْپ، کالی روٹی، کالی لاٹ، کالی ناس، کالی نْسْل، کالی بَلا، کالی بھیڑ، کالی جُمِعْرات، کالی چادَر، کالی چَمْڑی، کالی رات، کالی زُبان، کالی کھانْسی، کالی گھَٹا، کالی ماتا، کالی مِرْچ

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1975ء، لبیک، 67 )
  2. ( 1924ء، مطلع انوار، 39 )
  3. ( مذکر، مؤنث - واحد )
  4. ( 1943ء، روحِ کائنات، 155 )
  5. ( 1609ء، قطب مشتری، 88 )
  6. ( 1830ء، کلیات نظیر، 2، 212:1 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter