کتاب

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


کِتاب {کِتاب} (عربی)

ک ت ب، کِتاب

عربی زبان میں ثلاثی مجردکے باب مشتق اسم ہے۔ عربی زبان سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے 1609ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: کِتابیں {کِتا + بیں (یائے مجہول)}

جمع استثنائی: کُتُب {کُتُب}

جمع غیر ندائی: کِتابوں {کِتا + بوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. لکھے یا چھپے ہوئے اوراق کا مجموعہ، پستک، پوتھی۔

"اس کتاب میں جتنے مضامین ہیں وہ محتلف اخبارات و رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔"، [1]

2. کتابت شدہ، نوشتہ، ضبطِ تحریر میں لایا ہوا، لکھا ہوا، لکھت تحریر شدہ۔

"سبقت لے جاتی ہے اس پر کتاب یعنی اس کی سر نوشت۔"، [2]

3. قرآن پاک نیز توریت، انجیل یا زبور وغیرہ۔

"یہاں کتاب سے مراد قرآن کریم ہے۔"، [3]

4. فال نکالنے کی کتاب، فال نامہ۔

(فرہنگ آصفیہ)

5. تعویذ گنڈے کی کتاب۔ (فرہنگ آصفیہ)

6. بیاض۔ (فرہنگ آصفیہ)

7. بہی کھاتہ، رجسٹر۔

"کمپنیوں کے فائدے میں تھا کہ وہ کتابوں میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری دکھائیں۔"، [4]

8. نامۂ اعمال، وہ کاغذ جس پر کراماً کاتبین ہر ایک کے اعمال لکھتے ہیں۔

"اکثر مفسروں نے یہاں کتاب سے لوحِ محفوظ یا نامۂ اعمال مراد لیا جاتا ہے۔"، [5]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

A book; a writing, despatches; scripture; a letter

[ترمیم] مترادفات

نَوِشْتَہ، نامَہ، مُرَقَّع، نُسْخَہ، صَحِیفَہ،

[ترمیم] مرکبات

کِتابُ اللہ، کِتاب نَوِیس، کِتاب و سُنَّت، کِتابِ ہُدیٰ، کِتابِ حَیات، کِتاب دار، کِتاب داری

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1984ء، کیا قافلہ جاتا ہے، 3 )
  2. ( 1830ء، تنبیہ الغافلین، 50 )
  3. ( 1969ء، معارف القرآن، 54:1 )
  4. ( 1975ء، شاہراہ انقلاب، 132 )
  5. ( 1904ء، مقالات شبلی، 5:1 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter